چکن کو ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ایک کپ پانی کے ساتھ گل جانے تک اُبال لیں۔
اب چکن میں نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، کیچپ اور مایونیز ڈال کر مکس کرلیں۔
اب ایک اوون پروف ڈش میں اُبلی چکن رکھیں۔
اس پر وائٹ سوس اور چیڈر چیز ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم اوون میں تیس منٹ تک بیک کرلیں۔
وائٹ سوس کے لئے: ایک برتن میں دودھ، آدھا کپ پانی، مکھن، نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور میدہ ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکالیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.