Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Veggie and Vegetable Urdu Recipes > Vegetable Lasagna ویجیٹبل لزانیہ by Sara Riaz

Vegetable Lasagna ویجیٹبل لزانیہ

Vegetable Lasagna ویجیٹبل لزانیہ
Prep Time
30 Mins
Cook Time

1 Hour + 10 Mins
Serves

As Desired
Everyone loves a warming, filling, cheese-topped lasagne.This recipe is filled with vegetable instead of meat. This new twist on lasagne is so moreish and makes a great change from the classic version. Don't forget to try it.
Viewed: 10233
Source:  Chef Sara Riaz
11 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (آلو دو عدد (باریک کٹے ہوئے
  • (گاجر ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  • مٹر ایک کپ
  • سوئٹ کارن آدھا کپ
  • پھلیاں ایک کپ
  • (شملہ مرچ ایک عدد (کٹی ہوئی
  • (مشروم چار سے پانچ عدد (سلائس
  • لزانیہ اسٹرپس نو عدد
  • :بگھار کے لئے
  • آئل ایک چوتھائی کپ
  • (پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی
  • (لال مرچ آٹھ سے دس عدد (ثابت
  • کری پتہ دس سے بارہ عدد
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ
  • لہسن ایک چائے کا چمچ
  • (اوریگانو پتہ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
  • (ٹماٹر تین سے چار عدد (کٹے ہوئے
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • چکن اسٹاک کیوب ایک عدد
  • چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
  • لیمن گراس گارنشنگ کےلئے
  • :وائٹ ساس کے لئے
  • دودھ آدھا کلو
  • مکھن دو کھانے کے چمچ
  • میدہ دو کھانے کے چمچ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • رائی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • چیڈر چیز دو کھانے کے چمچ

  1. ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کرلیں۔

  2. پھر اس میں لال مرچ، کری پتہ، سفید زیرہ، اوریگانو اور رائی دانہ ڈال کر بگھار لگا لیں۔

  3. اب اس میں پیاز، ٹماٹر اور لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔

  4. پھر نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھون لیں۔

  5. اب اس میں مٹر، پھلیاں، گاجر، آلو اور سوئٹ کارن کو پین میں ڈال کر گلا لیں۔

  6. جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں شملہ مرچ اور مشروم ڈال دیں۔

  7. جب یہ سب سبزیاں اچھی طرح گل جائیں تو چولہا بند کر دیں۔

  8. پھر چکن اسٹاک کیوب ڈال کر مکس کر دیں۔

  9. اب اوون کو گیس مارک نمبر چار اور ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔

  10. کھلے برتن میں پانی لے کر اس میں آئل ڈال دیں۔

  11. اب چولہے پر اسے گرم کریں جب پانی گرم ہو جائے تو اس میں لزانیہ اسٹرپس ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں۔

  12. بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے اس میں اسٹرپس کاٹ کر ان پر ٹماٹو کیچپ، سبزیاں، کٹا ہوا اوریگانو پتہ اور وائٹ ساس ڈال کر فلنگ کریں۔

  13. پھر اس فلنگ کے اوپر وائٹ ساس پھیلا دیں۔

  14. پھر چیڈر چیز، اوریگانو پتے، تھوڑا ٹماٹو کیچپ اور مکھن پھیلا دیں۔

  15. پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر دیں۔

  16. مزیدار لزانیہ تیار ہے۔ لیمن گراس سے گارنش کرکےسرو کریں۔

  17. وائٹ ساس کے لئے:

  18. ایک پین میں مکھن، میدہ، نمک، سفید مرچ اور رائی پاؤڈر ڈال کر ہلکا بھون لیں۔

  19. پھر دودھ ڈال کر مکس کردیں جب پک جائے تو چولہے سے اتار لیں۔

  20. اب اس میں دو کھانے کے چمچ چیڈر چیز مکس کر دیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Vegetable Lasagna ویجیٹبل لزانیہ recipe:

  1. nycc taste..

    on Aug 21 2012 10:40PM Report Abuse SHIRIN.SHAFIQUE

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping