سب سے پہلے ایک فرائنگ پین میں پانی گرم کریں۔
ایک چھوٹے برتن میں دو کھانے کے چمچ ٹھنڈا پانی لے کر اس میں جیلیٹن گھول لیں پھر گرم پانی کے اوپر برتن رکھ کر پکالیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
جب جیلیٹن گھل جائے تو چولہا بند کردیں اور ٹھنڈی ہونے دیں۔
اب ایک پڈنگ یا جیلی جمانے کے بڑے سانچے میں مایونیز اور کریم اچھی طرح ملا کر کانٹے سے پھینٹ لیں۔
پھر ساری سبزیاں، پائن ایپل، سفید مرچ اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور جیلیٹن ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
کھانے کے لئے پیش کرنے سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے فریزر میں رکھ دیں۔
جب نکالنا ہوتو سانچے کو تین سے چار منٹ کےلئے گرم پانی میں رکھ دیں۔
جب نرم ہوجائے تو چھری کے ساتھ چاروں طرف سے الگ کرلیں۔
ایک پھیلی ڈش میں سانچے کو الٹا کر جما ہوا سلاد نکالیں۔
اب اطراف میں سلاد کے پتے، آم اور پائن ایپل کے سلائسز رکھ دیں۔
مزیدار فروزن سلاد تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.