بون لیس چکن کے ٹکڑوں پر دہی، کٹی ہری مرچ، نمک، گرم مصالحہ، ہلدی، کٹا ہرا دھنیا اور پسی لال مرچ لگا کر رکھ دیں۔
ایک برتن میں تیل گرم کریں۔
اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسے کاجو، خشخاش اور پسا کھوپرا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھون لیں۔
اس کے بعد مصالحہ لگی چکن شامل کریں اور ڈھک کر چکن گل جانے تک پکائیں۔
ایک پیالی میں دودھ اور زعفران ڈال کر مکس کرلیں۔
اب ایک برتن میں پہلے اُبلے چاولوں کی آدھی مقدار پھیلا دیں۔
اس پر چکن کا آمیزہ ڈال دیں۔
پھر اس پر جائفل اور جاوتری چھڑک دیں۔
اس پر بقیہ چاول پھیلا دیں۔
پھر اس پر تلی ہوئی پیاز اور دودھ میں بھیگی ہوئی زعفران ڈال دیں۔
آخر میں ڈھکن سے ڈھانپ کر تیس منٹ کے لیے دَم پر رکھیں۔
مزیدار بریانی کو کچومر کے ساتھ پیش کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.