Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Tahira Mateen Urdu Recipes >  نرگسی کوفتے (Meatballs with Stuffed Boiled Egg Curry) Nargisi Kofty by tahira mateen

نرگسی کوفتے (Meatballs with Stuffed Boiled Egg Curry) Nargisi Kofty

 نرگسی کوفتے (Meatballs with Stuffed Boiled Egg Curry) Nargisi Kofty
Prep Time
30-35 Minutes
Cook Time

2 Hours
Serves

8
is the traditional meatballs with stuffed boiled egg curry. Cut the meatballs in halves before serving to make it appear more tempting. Serve with naan or roti.
Viewed: 13006
Source:  Tahira Mateen in Kam Kharch Bala Nasheen on ARY Zauq TV
12 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • کوفتوں کے اجزاء
  • بیف یا مٹن گوشت 750گرام
  • بیف یا مٹن قیمہ 250گرام
  • لونگ چار عدد
  • ثابت کالی مرچ چھ عدد
  • دار چینی اسٹک ایک عدد
  • کالی الائچی ایک عدد
  • تیز پات ایک عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • پانی حسب ضرورت
  • دال چنا ایک کپ
  • انڈے ایک۔دو عدد
  • ہرا دھنیا تین عدد
  • ہری مرچ حسب ضرورت
  • سخت اْبلے انڈے آٹھ ۔ دس عدد
  • تیل فرائی کیلئے
  • گریوی کے اجزاء
  • تیل ایک کپ
  • پیاز (سلائس) ایک عدد
  • لونگ چھ عدد
  • سبز الائچی چھ عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
  • سْرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • دہی ڈیرھ کپ
  • پانی ایک گلاس
  • کیوڑا ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک (سلائس) ایک کھانے کا چمچ
  • زعفرانی گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

  1. کوفتے بنانے کیلئے

  2. ململ کی پوٹلی میں لونگ،ثابت کالی مرچ،دار چینی اسٹک، کالی الائچی،تیز پات باندھ لیں۔

  3. ایک پین میں گوشت اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور ساتھ پوٹلی بھی ڈال دیں۔اس کو ڈھانپ کے ہلکی آنچ پر پکائیں کہ گوشت گل جائے ۔

  4. دال چنا کو اْبال لیں۔اور اسے گوشت میں ڈال دیں ، کچا قیمہ، بھی اس میں ملا دیں ،انڈے، ہری مرچ،ہرا دھنیا ملا کے مکس کرلیں۔جب نیم گرم ہو جائے تو اسے پیس لیں۔

  5. اب ہاتھ کو گیلا کرکے اس پر پسا قیمہ پھیلائیں اور درمیان میں انڈا رکھ کے قیمہ فولڈ کردیں۔

  6. تیل گرم کرکے کوفتے ڈیپ فرائی کرلیں۔

  7. گریوی بنانے کیلئے

  8. پیاز کو تیل میں گولڈن براؤن کرکے پیس لیں۔اسے ایک طرف رکھ دیں۔

  9. پین میں تیل گرم کرکے اس میں لونگ،سبز الائچی،ادرک لہسن پیسٹ،سْرخ مرچ پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر اور دہی شامل کرکے مکس کریں۔

  10. گریوی میں تھوڑا پانی شامل کرکے پیسا گولڈن براؤن پیاز ڈال کے مکس کریں۔ پھر کیوڑا اور زعفرانی گرم مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

  11. جب گریوی تیار ہو جائے اسے پلیٹر میں نکالیں اور کوفتے اس میں ڈال دیں۔تھوڑی سی گریوی کوفتوں کے اوپر بھی ڈالیں۔ اسے ہرا دھنیا سے سجا کے پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for نرگسی کوفتے (Meatballs with Stuffed Boiled Egg Curry) Nargisi Kofty recipe:

  1. i love cooooooooooooooooooooooooooooookingn i like making foooooooooooood

    on Jan 5 2014 2:36AM Report Abuse ADIL AADII

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping