پہلے چوپر میں قیمہ، پیاز، ہری مرچ، شملہ مرچ اور انڈا شامل کرکے خوب اچھی طرح پیس لیں۔
پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے قیمے کو تھوڑا سا فرائی کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اب موزریلا چیز کو کدوکش کرکے ایک طرف رکھ دیں اور ٹماٹر کو چھوٹے کیوبز میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
سوس بنانے کے لیے: ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن کا پیسٹ، کٹی لال مرچ، نمک، اوریگانو اور تھائم شامل کرکے چند سیکنڈ پکائیں۔
پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دومنٹ مزید پکائیں۔
پیزا سوس تیار ہے۔
ڈو بنانے کے لیے: پہلے گرم دودھ میں دانے دار خمیر کو حل کرلیں۔
جب وہ حل ہو جائے تو ایک پیالے میں دودھ کو میدے میں شامل کر دیں۔
ساتھ میں انڈا، نمک اور مکھن شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ اچھی طرح سے ڈو گوندھ لیں۔
پھر اسے پلاسٹک فوائل سے ڈھک کر ایک طرف رکھ دیں۔
دس سے بارہ منٹ بعد پیزا پین کو مکھن سے چکنا کرلیں اور ڈو کو اس پر پھلائیں۔
پھر اس پر سوس ڈال کر پھلائیں۔
پھر اس پر فرائی کرا ہوا قیمہ پھیلادیں۔
اب اس پر پارسلے پھیلائیں۔
کٹے ٹماٹر پھیلائیں اور آخر میں موزریلا چیز پھیلاکر تھوڑا سا اوریگانو اوپر سے چھڑک دیں۔
کناروں کو مکھن سے چکنا کر لیں اور انڈے کی پالیش کرکے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس سے بارہ منٹ تک بیک کرلیں۔
گولڈن ہونے پر نکال کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.