سب سے پہلے ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل (cooking oil) گرم کریں۔
بھنڈی ڈال کر گولڈن براؤن کرکے نکال لیں اور اخبار پر پھیلا دیں۔
پھر اسی کڑاہی میں ٹماٹر، پیاز، کھٹائی، کلونجی، سونف، سوکھی مرچ، ہری مرچ، زیرہ ڈال کر ہلکا سا بھون کر تلی بھنڈیاں ڈال دیں۔
پھر اس میں چینی اور لیموں کا رس بھی شامل کرلیں۔
دس منٹ کے لئے چولہے پر رکھ دیں اور سرو کرنے سے پہلے نمک ڈال کر مکس کرلیں۔
گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ کھٹی میٹھی فرائی بھنڈیاں نوش کریں۔
نمک آخر میں ڈالنے سے بھنڈی کرسپ رہتی ہے لیس نہیں آتی۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.