Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Zakir Qureshi Urdu Recipes > Mutton Moti مٹن موتی by Chef Zakir Qureshi

Mutton Moti مٹن موتی

Mutton Moti مٹن موتی
Prep Time
20 Mins
Cook Time

30 - 35 Mins
Serves

4
Endeavor one more admirable recipe of Mutton Moti. Mutton moti are balls made with mutton mince, potatoes, tomatoes and with yummy spices. You can prepare it for your Children as mostly kids are fond of such dishes.
Viewed: 5115
Source:  Chef Zakir Qureshi
4 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • (آلو آدھا کلو ﴿اُبلے اور میش کئے ہوئے
  • نمک حسب ذائقہ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • تیل تین کھانے کے چمچ
  • (سونف آدھا چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
  • (پیاز ایک عدد ﴿درمیانی اور کٹی ہوئی
  • (ادرک ایک ٹکڑا ﴿کٹی ہوئی
  • (لہسن کے جوئے تین سے چار عدد ﴿کٹا ہوا
  • بکرے کا قیمہ آدھا کلو
  • (ٹماٹر دو عدد ﴿اُبلے اور کٹے ہوئے
  • پانی ایک کپ
  • (ہری مرچ دو سے تین عدد ﴿موٹی اور کٹی ہوئی
  • (ہرا دھنیا دو سے تین کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
  • انڈے دو عدد
  • دودھ دو کھانے کے چمچ
  • میدہ تین سے چار کھانے کے چمچ
  • بریڈ کرمبز ایک پیالی
  • تیل تلنے کے لیے
  • :اسپائسی پیسٹ کے لیے
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • سونف پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • پانی تین سے چار کھانے کے چمچ

  1. پہلے زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، سونف پاؤڈر، ہلدی اور گرم مصالحہ پاؤڈر کو تین کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

  2. اب میش کیے ہوئے آلو میں تھوڑا سا نمک اور لال مرچ مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

  3. ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے سونف کو ہلکا سا فرائی کریں۔

  4. پھر اس میں پیاز، ادرک اور لہسن شامل کرکے اتنا پکائیں کہ ہلکا گولڈن کلر آجائے۔

  5. اب اس میں قیمہ شامل کرکے تھوڑا سا بھونیں، تاکہ پانی خشک ہو جائے۔

  6. پھر قیمے میں پانچ اسپائسز کا تیار کیا ہوا پیسٹ شامل کرکے تین سے چار منٹ تک مزید پکائیں۔

  7. اب ٹماٹر شامل کرکے پکاتے جائیں۔

  8. ساتھ میں ایک کپ پانی اور تھوڑا سا نمک شامل کرکے مکس کریں اور ڈھک کر چار سے پانچ منٹ تک پکائیں۔

  9. اب ڈھکن ہٹا کر بالکل خشک کرلیں۔

  10. پھر ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے مکس کریں اور چولہے سے اُتار لیں۔

  11. اب ایک پیالے میں انڈے کو پھینٹیں اور اس میں دودھ شامل کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

  12. پھر تھوڑے سے میش آلو لے کر گول کرلیں۔

  13. اسے ہاتھ سے دبا کر اس میں قیمہ بھر لیں اور دوبارہ کوفتے کی طرح گول کر دیں۔

  14. جب تمام موتی تیار ہو جائیں تو اس پر خوب میدہ چھڑیں اور انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز سے کوٹ کرتے جائیں۔

  15. جب تمام تیار ہو جائیں تو انھیں تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Mutton Moti مٹن موتی recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping