Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > Harisa Koftay ہریسہ کوفتے by Zubaida Tariq

Harisa Koftay ہریسہ کوفتے

Harisa Koftay ہریسہ کوفتے
Prep Time
20 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

6
Harisa is a traditional Kashmiri dish made with wheat and grains. The specialty of this dish is Koftay are added in it for more delicate taste and texture. Serve it hot with naan.
Viewed: 14292
Source:  Zubaida Tariq
7 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (چکن کی بوٹی آدھا کلو ﴿بون لیس
  • گیہوں ایک پیالی
  • (پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کے چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • دہی آدھی پیالی
  • (مونگ کی دال آدھی پیالی ﴿چھلکوں والی
  • گھی یا تیل ڈیڑھ پیالی
  • :کوفتے کے لیے
  • چکن کا قیمہ آدھا کلو
  • (چنے دو کھانے کے چمچ ﴿بھنے ہوئے
  • (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • خشخاش ایک کھانے کا چمچ
  • ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
  • ہرا دھنیا ایک گٹھی
  • (ہری مرچ چھ عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • لیموں چار عدد
  • (ادرک دو کھانے کے چمچ ﴿باریک کٹی ہوئی
  • پودینہ ایک گٹھی
  • چھوٹی الائچی چار عدد
  • (سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا

  1. گیہوں کو دھوکر بھگو دیں۔

  2. اب دیگچی میں تیل گرم کرکے کٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے آدھی نکالیں اور پھیلاکر رکھ دیں، تاکہ خستہ ہوجائے۔

  3. پھر باقی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ اور دہی ڈال کر بھون لیں۔

  4. اس کے بعد چکن کی بوٹی شامل کرکے ایک پیالی گرم پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

  5. اب گیہوں میں تیل ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔

  6. پھر مونگ کی دال بھی الگ سے اُبالیں۔ جب دال اور گیہوں گل جائیں تو انھیں بلینڈر میں چکن کے ساتھ پیس کر دیگچی میں ڈال دیں۔

  7. کوفتے کےلئے:

  8. اس کے بعد بھنے چنے، گرم مصالحہ، سفید زیرہ اور خشخاش ملاکر پیس لیں۔

  9. پھر چکن کے قیمے میں ڈبل روٹی کے سلائس ملاکر چوپر میں پیس لیں۔

  10. اب تھوڑا ہرا دھنیا اور ہری مرچ کو باریک کاٹ کر قیمے میں ملائیں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنالیں۔

  11. اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں کوفتے فرائی کریں اور گیہوں والی دیگچی میں پھیلا کر ڈال دیں۔

  12. اب اس میں پودینہ، باریک کٹی ادرک، باریک کٹی ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

  13. آخر میں لیموں کا رس، ادرک، پودینہ، ہری مرچ، تلی پیاز اور بھنا زیرہ ڈال کر سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Harisa Koftay ہریسہ کوفتے recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping