مکھن اور کاسٹر شوگر کو مکسر میں مکس کرلیں یہاں تک کہ کریمی ہوجائے۔
انڈوں کو ایک پیالے میں ڈال لیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے مکسر میں ڈال کر مکس کرتے جائیں۔
پھر اس میں دودھ ڈال کر مکسر کی مدد سے تھوڑ مکس کرنے کے بعد مکسر بند کردیں۔
اب اس مکسچر کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
اب ایک الگ پیالے میں میدہ، کوکو پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور دار چینی پاؤڈر کو دو بار چھاننے کی مدد سے اچھی طرح چھان لیں۔
بادام کو چوپر میں ڈال کر اچھی طرح چوپ کرلیں۔
اب اس کریمی مکسچر میں چھانا ہوا میدہ ڈال دیں اور مکس کرتے جائیں۔
ساتھ ہی اس میں بادام اور کٹی ہوئی چاکلیٹ ڈال کر مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو بیک سانچے میں ڈال دیں اور سانچے کو پورا نہ بھریں۔
اب اسے اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔
پانچ سے آٹھ منٹ بیک کرنے کے بعد نکال لیں۔
پگھلی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کرلیں مزیدار چاکلیٹ کیک تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
its ok!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
i want to make browenies without oven,but there was no recipe of it.
gooooooood
buhat hi achi recipi hai