Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Pizza, Loaf, Rolls Urdu Recipes > Beef Patty Roll بیف پیٹی رول by Chef Zakir Qureshi

Beef Patty Roll بیف پیٹی رول

Beef Patty Roll بیف پیٹی رول
Prep Time
20 Mins
Cook Time

15 - 20 Mins
Serves

As Desired
We don't think that you have eaten such a tasty beef roll before. If you don't think so then try it and let us know how it turned out!
Viewed: 2331
Source:  Chef Zakir Qureshi
2 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • گائے کا قیمہ آدھا کلو
  • بریڈ کرمبز چار کھانے کے چمچ
  • ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  • (لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد ﴿باریک کٹا ہوا
  • (پیاز ایک عدد ﴿درمیانی اور باریک کٹی ہوئی
  • (ہری مرچ تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر دو عدد
  • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • (دھنیا آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  • (الائچی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
  • (انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا
  • تیل حسب ضرورت
  • پیٹا بریڈ ایک پیکٹ
  • مایونیز آدھی پیالی
  • نمک حسب ذائقہ

  1. پہلے چوپر میں گائے کا قیمہ شامل کرکے خوب اچھی طرح سے پیس لیں۔

  2. پھر اس میں بریڈ کرمبز، ہرا دھنیا، لہسن کے جوئے، پیاز، ہری مرچ، لیموں کا رس، ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح پیس لیں۔

  3. اب اسے ایک پیالے میں نکال کر اس میں زیرہ، نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، گرم مصالحہ، الائچی، دار چینی، کالی مرچ اور انڈا شامل کرکے ہاتھوں کی مدد سے خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔

  4. اس کے بعد ہاتھوں کو تھوڑا سا چکنا کرکے اس کے گول گول کباب بنالیں۔

  5. اب پین میں تیل گرم کرکے کبابوں کو دونوں طرف سے ہلکی آنچ پر شیلو فرائی کرلیں۔

  6. جب تمام کباب فرائی ہوجائیں تو پلیٹ پر نکال کر رکھیں۔

  7. ایک الگ پین کو تیل سے تھوڑا سا گریس کرکے بریڈ کو دونوں طرف سے تھوڑا سا سینک لیں۔

  8. اب بریڈ کو بٹر پیپر پر رکھ کر اس پر وہ کباب رکھیں اور مایونیز لگا کر ہلکا سا رول کریں اور بٹر پیپر کو کور کرلیں۔

  9. مزے دار بیف پیٹی رول تیار ہیں۔

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Beef Patty Roll بیف پیٹی رول recipe: