Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Appetizer, Side Dish Urdu Recipes > Potato Cutlets with Chickpea Chat آلو کی ٹکیاں چھولوں کی چاٹ کے ساتھ by Zubaida Tariq

Potato Cutlets with Chickpea Chat آلو کی ٹکیاں چھولوں کی چاٹ کے ساتھ

Potato Cutlets with Chickpea Chat آلو کی ٹکیاں چھولوں کی چاٹ کے ساتھ
Prep Time
2 Hours + 20 Mins
Cook Time

25 - 30 Mins
Serves

4 - 5
A savory snack! Potato Cutlets and Chickpea Chat an amazing combination but a must try recipe. In fact it is a complete healthy meal for your family. Serve appetizing Potato Cutlets with Chickpea Chat with tamarind chutney.
Viewed: 11512
Source:  Zubaida Tariq
8 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • :آلو کی ٹکیوں کے لئے
  • (آلو چار سے پانچ عدد ﴿اُبلے ہوئے
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
  • لیموں دو عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  • تیل دو کھانےکے چمچ
  • :چھولوں کی چاٹ کے لئے
  • کابلی چنے ایک پیالی
  • لال مسور کی دال آدھی پیالی
  • میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ چار عدد
  • چینی ایک چائے کا چمچ
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (سونٹھ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ ﴿بھنا اور پسا ہوا
  • نمک حسب ذائقہ
  • (پیاز، لیموں حسب ضرورت (لچھے دار کٹی ہوئی
  • پودینہ آدھی گٹھی
  • املی کی چٹنی آدھا کپ

  1. آلوؤں کو کانٹے سے اچھی طرح کچل لیں۔

  2. پھر اس میں کُٹی لال مرچ، لیموں کا رس، نمک اور چاول کا آٹا اچھی طرح ملائیں۔

  3. اب ہاتھ کو چکنا کرکے مکسچر کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنالیں۔

  4. اس کے بعد توے پر تھوڑا ساتیل گرم کرکے ٹکیاں گولڈن براؤن سینک لیں۔

  5. چھولوں کی چاٹ کے لیے: پہلے چنوں کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔

  6. پھر ان کا پانی پھینک کر تازہ پانی ڈال دیں اس کے ساتھ مسور کی دال دھو کر چنوں میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔

  7. جب چنے گلنے لگیں تو میٹھا سوڈا ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد ہری مرچ، چینی، لال مرچ، سونٹھ، سفید زیرہ اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

  8. پھر ایک پھیلی ڈش میں پہلے چھولوں کی چاٹ رکھیں۔

  9. پھر اس کے اُوپر تیار کی ہوئی ٹکیاں رکھ دیں۔

  10. اس کے بعد اُن پر لیموں، لچھے دار پیاز اور پودینہ ڈال کر املی کی کھٹی میٹھی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Potato Cutlets with Chickpea Chat آلو کی ٹکیاں چھولوں کی چاٹ کے ساتھ recipe:

  1. Nice

    on Dec 31 2013 8:16AM Report Abuse NAZIA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping