Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Tahira Mateen Urdu Recipes > چاکلیٹ آئس کریم Chocolate Ice Cream by tahira mateen

چاکلیٹ آئس کریم Chocolate Ice Cream

چاکلیٹ آئس کریم Chocolate Ice Cream
Prep Time
15 Minutes + Freezing Time
Cook Time

20 Minutes
Serves

6-8
is all time favorite ice cream among children and adults. Chef Tahira Mateen is also telling you in this recipe how you can make fried ice cream. You have lots of choice in garnishing and serving of ice cream like use wafers, colourful jellies, cherry, fruit cocktail and strawberry or chocolate sauce for this purpose.
Viewed: 12300
Source:  Tahira Mateen in Kam Kharch Bala Nasheen on ARY Zauq TV
22 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • دودھ ایک لیٹر
  • انڈے چھ عدد
  • کارن فلور دوکھانے کے چمچ
  • چینی ڈیڑھ کپ
  • ونیلا ایسنس ایک کھانے کا چمچ
  • کریم 600 ملی لیٹر
  • کوکو پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
  • چاکلیٹ چپ ایک کپ
  • اسٹیبلائزر پاؤڈر (آپشنل) آدھا چائے کا چمچ
  • (گارنش کیلئے)
  • ویفر
  • مختلف رنگوں کی جیلی
  • چیری
  • چاکلیٹ ساس
  • پیرالائن
  • فروٹ کاکٹیل
  • پودینے کے پتے
  • کرشڈ کارن فلکیس
  • مختلف رنگوں کے اسپرنکلز

  1. انڈے کی زردی اور سفیدی الگ کرلیں۔

  2. پین میں دودھ لیں اور اس میں چینی،ونیلا ایسنس، پھینٹی انڈے کی زردی ،کارن فلور اورکوکو پاؤڈر شامل کرکے بیٹر سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ کہ یہ ہموار لیکوڈ کی طرح ہو جائے۔

  3. اب پین کو چولہے پر رکھ دیں، درمیانہ آنچ پر چمچ ہلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ یہ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہو جائے۔ پھر اس میں اسٹیبلائزر پاؤڈر شامل کردیں۔(اگر آپ چاہتی ہیں کہ آئس کریم میں برف کے زرے نہ آئیں)۔

  4. چولہے سے ہٹا کے مکسچر کو ٹھنڈا کرلیں۔

  5. کویم کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اسے مکسچر میں شامل کرکے ہلاتے جائیں۔(روم ٹمپریچر پر یہ سب کریں)۔

  6. انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ وہ فوم کی طرح بن جائے۔

  7. اب انڈے کی سفیدی کو مکسچر میں شامل کرکے فولڈ کریں۔ پھر چاکلیٹ چپ ڈال کے فولڈ کریں۔(آپ اس میں خشک میوے بھی ڈال سکتے ہیں)

  8. اس مکسچر کو باؤل میں ڈالیں جس میں فریز کر سکتے ہوں اورفریزر میں پانچ سے چھ گھنٹے کیلئے رکھ دیں یا آئس کریم بنانے والی مشین میں ڈال دیں۔

  9. پانچ سے چھ گھنٹے بعد آئس کریم فریزر سے نکال کے بیٹ کریں کہ اْس طرح ہو جائے جیسی فریز ہو نے سے پہلے تھی۔

  10. پھر باؤل فریزر میں رکھ دیں اور پانچ گھنٹے بعد آئس کریم فریزر سے نکال کے بیٹ کریں۔اور دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔ یہ عمل تین مرتبہ کرنا ہے اور ہر بار آئس کریم دس سے پندرہ منٹ بیٹ کرنی ہے۔

  11. جب آئس کریم تیار ہو جائے تو آئس کریم کپ میں سکوپ ڈالیں۔اپنی مرضی کے گارنشنگ اجزاء سے گارنش کرکے پیش کریں۔

  12. (فرائیڈ آئس کریم بنانے کیلئے)

  13. گول سخت آئس کریم کا سکوپ لیں اور اسے بریڈ کرمز میں رول کرکے تیز آنچ پر فرائی کرلیں۔یہ چند سیکنڈ میں فرائی ہو جائے گا۔

  14. اس بات کا یقین کر لیں کہ آئس کریم سکوپ نرم نہ ہو اور تیل بہت گرم ہو۔

  15. آپ گھر میں بھی کارن فلکیس کی مدد سے آئس کریم کو فرائیڈ آئس کریم کا تاثر دئے سکتے ہیں۔

  16. اس کیلئے کارن فلکیس کو ہاتھ سے کرش کریں پھر آئس کریم سکوپ کو اس میں کوٹ کرکے فرائی کر لیں۔کریم اور آئسنگ شوگر سے سجا کے پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for چاکلیٹ آئس کریم Chocolate Ice Cream recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping