نان اسٹک پین کو درمیانی آنچ پر گرم کرلیں۔
اب بینگن کو ایک کھانے کے چمچ تیل میں دس سے بارہ منٹ کے لئے سوتے کرلیں یہاں تک کہ بینگن کی رنگت ہلکی سنہری ہو جائے۔
بینگن کو پین سے باہر نکال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
اب اسی ہی پین میں پیاز کو بقیہ تیل میں چھ سے آٹھ منٹ کے لئے درمیانی آنچ پر سوتے کرلیں حتٰی کہ پیاز کا رنگ ہلکا سنہری ہو جائے۔
اب ادرک لہسن پیسٹ، نمک، دار چینی اور کالی مرچ پاؤڈر کو دو سے تین منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
اب یہ تمام فرائی کئے ہوئے اجزاء بینگن میں شامل کردیں۔
پھر ٹماٹر اور ابلے ہوئے سفید چنے شامل کردیں۔
اب آنچ ہلکی کرکے اسے ڈھانپ دیں اور تیس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں یہاں تک کہ بینگن گل جائیں۔
ڈھکن ہٹا لیں اور پندرہ منٹ تک پکنے دیں۔
مزیدار بینگن کی کری تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
itz vry vry tasty <3
KhanaPakana.com