پہلے گوشت کے چھوٹے پارچوں کو اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔
اب ایک پیالے میں پارچے، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، چینی، کارن فلور اور نمک ملاکر پارچوں کو پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
پھر ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے نوڈلز اور تیل ڈال کر اُبال لیں۔
جب وہ گل جائیں تو چھلنی میں چھان لیں۔
تھوڑے سے ٹھنڈے پانی سے دھوکر دوبارہ چکنائی لگا دیں۔
اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں۔
پھر پیاز شامل کرکے ہلکی گلابی کرلیں۔
اس کے بعد مصالحے ملے پارچے شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور بند گوبھی، شملہ مرچ اور گاجر ڈال دیں۔
اب سبزیوں کو مکس کرکے نوڈلز ڈالیں۔
پھر دو کھانے کے چمچ سویا سوس، دو کھانے کے چمچ سفید سرکہ، نمک، چکن کیوب والا میدہ اور کالی مرچ شامل کرکے تھوڑی دیر کے لیے اسٹر فرائی کرلیں۔
پھر تل کا تیل ڈالیں۔
سرو کرتے ہوئے ہری پیاز کے پتے، لال مرچ اور بین اسپراؤٹس شامل کر دیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
salam