Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Appetizer, Side Dish Urdu Recipes > Madrasi Dahi Baray مدارسی دہی بڑے

Madrasi Dahi Baray مدارسی دہی بڑے

Madrasi Dahi Baray مدارسی دہی بڑے
Prep Time
Cook Time

Serves

Madrasi Dahi Baray made by Chef Gulzar Hussain in Dawat show.
Viewed: 1162
Source:  Gulzar Hussain
2 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • بڑے بنانے کے اجزاء:
  • ماش کی دال آدھا کلو
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • بیکنگ سوڈا ایک تہائی کا چمچ
  • تیل تلنے کے لیے
  • نمک حسبِ ضرورت
  • مصالحہ بنانے کےلیے:
  • ثابت لال مرچ پانچ سے چھ عدد
  • ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • ثابت زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  • کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • ہری چٹنی بنانے کے لیے:
  • املی کا پیسٹ آدھا کپ
  • پودینہ ایک گٹھی
  • ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • لال چٹنی بنانے کے لیے:
  • لہسن تین سے چار عدد
  • ٹماٹر کا پیسٹ آدھا کپ
  • پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • گارنش کے لیے:
  • دہی آدھا کلو
  • چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

  1. ماش کی دال میں بیکنگ سوڈا ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں۔

  2. اب اسے گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔

  3. پھر اس میں لہسن کا پیسٹ، پسا زیرہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

  4. ایک پین میں تیل گرم کریں اور ہاتھ میں آئل لگائیں۔

  5. اس کے بعد پیسٹ کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرتے جائیں اور ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔

  6. دہی بڑوں کے مصالحہ بنانے کا طریقہ:

  7. ثابت لال مرچ، ثابت کالی مرچ، ثابت زیرہ، کالا نمک اور نمک شامل کرکے گرائینڈر میں پیس لیں۔

  8. مصالحہ تیار ہے۔

  9. ہری چٹنی بنانے کا طریقہ:

  10. املی کا پیسٹ، ہری مرچ اور نمک کو گرائینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔

  11. ہری چٹنی تیار ہے۔

  12. لال چٹنی بنانے کا طریقہ:

  13. لہسن کے جوے، ٹماٹر کا پیسٹ، پسی لال مرچ اور نمک ڈال کر بلینڈر کی مدد سے پیسٹ بنالیں۔

  14. لال چٹنی تیار ہے۔

  15. اب ایک گہرے برتن میں دہی میں پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر برتن میں ڈال لیں۔

  16. پھر اس میں بڑے ڈال دیں۔ اوپر سے بچی ہوئی دہی ڈال دیں۔

  17. لال چٹنی اور ہری چٹنی ڈال دیں اور دہی بڑے کے مصالحے سے گارنش کرکے ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔

  18. مدراسی دہی بڑے تیار ہیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Madrasi Dahi Baray مدارسی دہی بڑے recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping