Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > بٹر چکن Butter Chicken by Naheed Ansari

بٹر چکن Butter Chicken

بٹر چکن  Butter Chicken
Prep Time
2 Hour marination +10 Minutes
Cook Time

25-30Minutes
Serves

2-3
also knows as Chicken Makhani, here is a very delicious Butter Chicken recipe by Chef Naheed Ansari that you will ever attempt to make. Smoky crushed red chillies and ginger/garlic perfumes buttery flavoured chicken to make a satisfying meal. If you try this one recipe so, please leave a message and let us know how it turned out!
Viewed: 25795
Source:  Weekend with Naheed Ansari on ARY Zauq Channal
22 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • چکن بریسٹ ایک عدد
  • ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • کلونجی ایک چٹکی
  • لیموں کا رس دوکھانے کے چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • کْٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • ووسٹر ساس یا اٍملی کا رس ایک کھانے کا چمچ
  • تیل ایک کھانے کا چمچ
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ
  • ساس کے اجزاء
  • تیل دوکھانے کے چمچ
  • مکھن دوکھانے کے چمچ
  • کْٹاادرک ایک کھانے کا چمچ
  • کْٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
  • سبز الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • ٹماٹو ساس آدھا کپ
  • کْٹی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
  • دار چینی پاؤڈر دو چٹکی
  • لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • کریم یا بالائی آدھا کپ
  • ہری مرچ، ٹماٹر، ہرا پیاز گارنش کیلئے

  1. چکن بریسٹ کے تین سے چار سلائس کرلیں۔

  2. ادرک لہسن پیسٹ، کلونجی،لیموں کا رس، لال مرچ پاؤڈر،کْٹی لال مرچ، نمک،ووسٹر ساس یا اٍملی کا رس ایک باؤل میں مکس کریں اور چکن کو اس میں دو گھنٹے میرینیٹ کریں۔

  3. گرل پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے کچن سلائسز کو تیز آنچ پر گرل کریں۔ ان کو بار بار ہلانا نہیں۔(اوون ٹرے میں بھی بیک کر سکتے ہیں )۔

  4. چکن تیار ہو جائے تو اسے دس منٹ ٹھنڈا کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

  5. ساس بنانے کیلئے: پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے کْٹاادرک،کْٹا لہسن اور سبز الائچی کو ہلکا براؤن کرلیں۔ پھر ٹماٹو ساس،کْٹی ہری مرچ،دار چینی پاؤڈراور لال مرچ پاؤڈر شامل کرکے مکس کریں۔

  6. اب چکن کے ٹکڑے ساس میں ڈال کے ہلکے ہاتھوں سے اوپر نیچے کریں۔پھر کریم یا بالائی شامل کرکے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔

  7. پلیٹر کو ہری مرچ، ٹماٹر، ہرا پیاز سے سجائیں اور اس میں چکن نکالیں۔ پلیٹر کے ایک سائڈ پر نان رکھ دیں اور سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for بٹر چکن Butter Chicken recipe:

  1. hi kindly send this recipe in English i want

    on Nov 12 2012 12:10PM Report Abuse VARUN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping