Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Veggie and Vegetable Urdu Recipes > Memoni Muthiya میمنی مٹھیا by Shireen Anwar

Memoni Muthiya میمنی مٹھیا

Memoni Muthiya میمنی مٹھیا
Prep Time
30 Mins
Cook Time

45 - 50 Mins
Serves

8 - 10
An awesome recipe which is a mainstay on every memon family’s menu. It takes some time to make this recipe, but the results are really worth it. Memoni muthiya is served with mix vegetables of winter season and spicy fried fish.
Viewed: 15582
Source:  Chef Shireen Anwar
8 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (پالک دو سو پچاس گرام (کٹی ہوئی
  • (گاجر دو سے تین عدد (بڑے سائز میں کٹی ہوئی
  • (آلو چار عدد (بڑے سائز میں کٹے ہوئے
  • مٹر ایک کپ
  • (بینگن دو عدد (کٹے ہوئے
  • (میتھی چار گڈی (چھوٹی، کٹی ہوئی
  • سویا آدھی گڈی
  • فرنچ بین ایک کپ
  • سیم کی پھلی ایک کپ
  • پاپڑی ایک کپ
  • (پیاز دو سے تین عدد (کٹے ہوئے یا سلائس کئے ہوئے
  • (ٹماٹر چار عدد (باریک کٹے ہوئے
  • آئل ایک کپ
  • لال مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
  • دھنیا پاؤڈر تین چائے کے چمچ
  • زیرہ پاؤڈر دو سے تین چائے کے چمچ
  • نمک دو چائے کے چمچ
  • لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • (ہری مرچ چھ عدد (ثابت
  • ہرا دھنیا آدھا کپ
  • ناریل آدھا کپ
  • :مٹھیا کے لئے
  • باجرے کا آٹا پانچ سو گرام
  • ہری مرچ اور ہرے دھنیے کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  • ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • گھی ایک کپ
  • نیم گرم پانی گوندھنے کےلئے
  • (فریش ناریل آدھا کپ (باریک کٹا ہوا
  • :مچھلی کےلئے
  • سرمئی مچھلی آدھا کلو
  • لال مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • (لہسن ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا
  • نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  • آئل ایک چوتھائی کپ
  • ہری پیاز اور لیموں گارنشنگ کےلئے

  1. ایک پین میں آئل ڈال کر گرم کرلیں۔

  2. پھر اس میں پیاز ڈال کر ہلکا براؤن فرائی کرلیں۔

  3. پیاز فرائی ہوجائیں تو اس میں میتھی، تھوڑا سا پانی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہلدی، نمک، لہسن اور ٹماٹر شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں۔

  4. تھوڑا پانی اور شامل کردیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح بھن جائے۔

  5. پھر اس میں پالک، گاجر، آلو، مٹر، فرنچ بین، پاپڑی اور سیم کی پھلیاں شامل کرکے مکس کریں اور ڈھانپ کر پکنے دیں۔

  6. کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں تین کپ پانی، بینگن، سویا اور ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں اور ڈھانپ کر مزید پانچ منٹ تک پکنے دیں۔

  7. ایک ابال آجائے تو مٹھیا بھی اس میں شامل کردیں اور چمچ کا استعمال نہ کریں بلکہ پتیلی کو اُٹھا کر ہلا لیں۔

  8. اسے واپس ڈھانپ کر پکنے دیں۔

  9. کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں ناریل اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

  10. پھر دوبارہ ڈھانپ کر پانچ سے آٹھ منٹ کے لئے پکنے دیں۔

  11. اب پتیلی کو دوبارہ پکڑ کر ہلائیں۔

  12. مزیدار میمنی مٹھیا تیار ہے۔

  13. پیالے میں نکال لیں اور مچھلی کے کچھ ٹکڑوں کو اس کے اوپر ڈال دیں۔

  14. ہری پیاز اور لیموں سے گارنش کرکے تلی ہوئی مچھلی کے ساتھ سرو کریں۔

  15. مٹھیا کے لئے:ایک پیالے میں باجرے کا آٹا، ہری مرچ اور ہرے دھنیے کا پیسٹ، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، ہرا دھنیا، فریش ناریل اور گھی کو تھوڑا تھوڑا شامل کرکے مکس کریں۔

  16. پھر نیم گرم پانی تھوڑا تھوڑا شامل کرکے آٹے کو گوندھ لیں اور اس کی مٹھیا بنالیں۔

  17. مچھلی کے لئے:ایک پیالے میں لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی، لہسن، نمک اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

  18. سرمئی مچھلی کے ٹکڑوں کو مصالحے میں اچھی طرح کوٹ کرلیں اور میری نیٹ کےلئے چھوڑ دیں۔

  19. ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو دونوں اطراف سے فرائی کرلیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Memoni Muthiya میمنی مٹھیا recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping