انڈا، کارن فلور اور پانی کومکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ چکن کے قیمے کو لہسن کے ساتھ ابال لیں۔
ایک مکسنگ باؤل میں بند گوبھی سلائس، تل کا تیل، چکن پاؤڈر، چکن کا قیمہ، باریک کٹی ہری پیاز، گاجر سلائس، باریک کٹی ہری مرچ، نمک، چائینز سالٹ اور کٹی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
رول کی پٹیاں لے کر ان میں مکسچر بھریں اور رول کو انڈے کے مکسچر سے بند کرلیں۔
پھر پین میں تیل گرم کرکے رول کو فرائی کریں اور ایک سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com