پہلے چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھولیں اور چھلنی میں رکھ دیں، تاکہ پانی نکل جائے۔
اب ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، چکن کیوب والا میدہ، کالی مرچ، لال مرچ، نمک، انڈے، وویسٹر شائر سوس اور مسٹرڈ پاؤڈر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔
پھر چکن کے ٹکڑوں کو تھوڑے سے پانی میں سفید سرکہ شامل کرکے ہلکا سا اُبالیں
پانچ منٹ بعد چھلنی میں چھان کر پانچ سے دس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن کے ایک ایک ٹکڑے کو تیار آمیزے میں اچھی طرح ڈپ کرکے سفید تِل لگائیں اور کڑاہی میں ڈال ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
جب وہ دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائیں تو مزے دار ڈھاکا فرائیڈ چکن تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.