گوشت کو دھوکر ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ڈالیں۔
اب اس میں پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور تیل ڈال کر گوشت کو گلنے کے لیے رکھ دیں۔
اس دوران ارویوں کو اچھی طرح دھوکر چھلکوں کے ساتھ اُبال لیں۔
جب وہ گل جائیں تو انھیں چھیل کر ثابت رکھیں۔
گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اسے ہلکا سا بھون لیں ارویوں کو الگ فرائینگ پین میں شیلو فرائی کرکے سالن میں ڈال دیں۔
چمچ نہ چلائیں اور دیگچی کو پکڑ کر ہلاتے رہیں۔
جب تیل الگ ہونے لگے تو اس میں گرم پانی، املی کا گاڑھا رس، ہری مرچ اور کڑی پتے شامل کرکے ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.