Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Zakir Qureshi Urdu Recipes > ڈونٹس سنڈے Doughnut Sundae by Chef Zakir Qureshi

ڈونٹس سنڈے Doughnut Sundae

ڈونٹس سنڈے Doughnut Sundae
Prep Time
35-40minutes
Cook Time

20-25 minutes
Serves

6-8
is a heart favorite snack of kids and adults. These irresistible Doughnut Sundae are perfect for an afternoon tea or coffee break, finish them with a dusting of icing sugar, or for variety, you can dip in vanilla, cream ,honey glaze or dip them in chocolate, also can be roll them in cinnamon, powdered sugar for more flavor!
Viewed: 10618
Source:  Chef Zakir Qureshi in Dawat on Masala TV Channel
12 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • (ڈونٹس بنانے کیلئے)
  • میدہ آدھا کلو
  • انڈے چار عدد
  • چینی آدھی پیالی(چار سے پانچ کھانے کے چمچ)
  • خمیر 60 گرام
  • سفید مکھن 250گرام
  • تیل تلنے کیلئے
  • (ٹوپنگ بنانے کیلئے)
  • سفید چاکلیٹ 200گرام
  • کوکنگ چاکلیٹ 200گرام
  • اسپرنکلز 200گرام
  • فریش کریم ایک پیکٹ
  • کھوپرا ایک پیالی
  • ونیلا آئس کریم ایک پیالی

  1. (ڈونٹس بنانے کیلئے)ایک باؤل میں انڈے اچھی طرح پھینٹیں اور پھر ان میں چینی شامل کرکے اتنا پھینٹیں کہ چینی کا دانہ حل ہو جائے۔

  2. اب اس میں خمیر مکس کریں کہ یہ بھی حل ہو جائے۔

  3. اب آدھا سے ایک کپ میدہ اس مکسچر میں شامل کرکے مکس کریں اور پھر مکھن شامل کرکے مکس کریں کہ ایک جان ہو جائے۔

  4. اب باقی کا میدہ ڈال کے مکس کریں اور اسے کٹنگ بورڈ پر لے آئیں اور ہاتھ کی مدد سے گوندھیں۔تھوڑا سا خشک میدہ چھڑکتے ہوئے گوندھیں کہ نرم ڈو بن جائے۔

  5. اس ڈو کے پیڑے بنا لیں اور ان کو بکنگ ٹرے پر میدہ چھڑک کے ٹرے پر رکھ دیں۔

  6. انگلیوں پر تیل لگا کے ان پیڑوں کو تھوڑا سا درمیان سے دبائیں اور ان کو دس منٹ کیلئے رکھ دیں تاکہ خمیر کا عمل شروع ہو جائے۔

  7. دس منٹ بعد نوزلز سے پیڑے کے درمیان میں سوراخ کرلیں اور اسے مزید دس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔

  8. کڑاہی میں تیل کو درمیانہ گرم کرکے ان ڈونٹس کو ڈیپ فرائی کرلیں۔

  9. جب ڈونٹس تیل کی سطح پر آجائیں تو ان کو پلٹ دیں اور اپنی مرضی کے رنگ میں فرائی کرلیں۔گولڈن یا ڈارک براؤن ۔

  10. (ٹوپنگ بنانے کیلئے) ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس کے اوپر ایک شیشے کا باؤل رکھیں جو پانی میں ڈوبے نا، بس پانی کے اوپر رہے۔ اس باؤل میں سفید چاکلیٹ اور کوکنگ چاکلیٹ کو الگ الگ پگھلا لیں۔

  11. چاکلیٹ اور ڈونٹس کو روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کرلیں۔

  12. اب ڈونٹس کا آدھا حصہ چاکلیٹ میں ڈپ کریں۔

  13. کچھ کو سفید چاکلیٹ میں ڈپ کریں اور کچھ کو کوکنگ چاکلیٹ میں۔

  14. اب بٹر پیپر سے پائپنگ بیگ بنا لیں ان میں چاکلیٹ بھر لیں اور سفید چاکلیٹ والے ڈونٹس کو کوکنگ چاکلیٹ سے اور کوکنگ چاکلیٹ والے ڈونٹس کو سفید چاکلیٹ سے ڈیکوریٹ کریں۔

  15. اسپرنکلز، کھوپرا اور فریش کریم سے گارنش کرکے سرو کریں۔

  16. جب سرو کرنا ہو اس وقت ونیلا آئس کریم سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for ڈونٹس سنڈے Doughnut Sundae recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping