Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Gulzar Hussain Urdu Recipes > گلزار اسپیشل پیزا Gulzar Special Pizza's by chef gulzar

گلزار اسپیشل پیزا Gulzar Special Pizza's

گلزار اسپیشل پیزا Gulzar Special Pizza
Prep Time
4 Hours
Cook Time

50 Mins
Serves

6
toppings are very easy to make since it depends mostly upon your taste so any thing that you prefer and in any quantity goes on top. In this recipe, main ingredients for pizza toppings include vegetables, pepproni slice, mushrooms, olives,cheese and pizza sauce. For making pizza dough, you can use different dough mixers available but the best tools available are your own hands so use them for preparing pizza dough.
Viewed: 28314
Source:  Chef Gulzar in Live@9 on Masala TV Channel
40 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • پیزا کی ڈو کے لیے:
  • میدہ آدھا کلو
  • خمیرہ ایک ساشے
  • چینی ایک کھانے کا چمچ
  • بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • پیزا کی ٹاپنگ کے لیے:
  • پیاز دو عدد (ہلکا فرائی کیا ہوا)
  • سن ڈرائیڈ ٹماٹر دو سے تین عدد
  • پیپرونی تین سو گرام (سلائس)
  • کھیرے کا اچار دو سے تین عدد (سلائس)
  • مرچوں کا اچار دو سے تین عدد (سلائس)
  • مشروم آدھا کپ
  • کالے زیتون آدھا کپ
  • (ان سب کو سلائس میں کاٹ لیں)
  • موزریلا چیز پانچ سو گرام (کدو کش)
  • اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  • مکھن تین سے چار کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
  • پیزا سوس کے لیے:
  • ٹماٹر پیورے ایک کپ
  • ٹماٹر دو سے تین عدد
  • پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
  • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • لال مرچ ایک تہائی چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
  • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ

  1. ڈو بنانے کا طریقہ:

  2. پانی کو نیم گرم کر لیں اور اس میں خمیرہ اور چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر کے اسے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

  3. میدے میں نمک، بیکنگ پاؤڈر اور خمیرہ شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح گوندھ لیں اور تین سے چار گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

  4. اس کے بعد اس آٹے کو دوبارہ گوندھیں تاکہ ایک جیسا ہو جائے۔

  5. پھر اس کی روٹی بیلیں۔ ڈو تیار ہے۔

  6. سوس بنانے کا طریقہ:

  7. پین میں آئل لیں۔

  8. اس میں پیاز ڈالیں اور پھر اُسے ساتے کر لیں۔

  9. ٹماٹر پیورے، ٹماٹر اور لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اسے اچھی طرح مکس کریں اور اس میں کُٹی ہوئی کالی مرچ، لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں۔

  10. جب آئل اوپر آجائے تو اسے نکال لیں۔

  11. پیزا ساس تیار ہے۔

  12. کرسٹ بنانے کا طریقہ:

  13. پیزا ٹرے میں مکھن لگائیں اور پیزا کی روٹی کو اُس پر بچھا دیں۔

  14. روٹی کو پیزا ٹرے سے بڑا بیلیں۔

  15. موزریلا چیز کو لمبے سلائسز میں کاٹ لیں اور پیزا کے کناروں پر رکھیں اور بڑھے ہوئے حصے کو کاٹ لیں۔

  16. کناروں کو موڑ لیں تاکہ چیز کور ہو جائے۔ کرسٹ تیار ہے۔

  17. ٹاپنگ کے لیے:

  18. اب کرسٹ پر مکھن لگائیں۔

  19. کالی مرچ اور اوریگانو چھڑکیں۔

  20. اب پیزے کی روٹی پر ساس ڈالیں اور پھر اس پر پیاز کو آئل میں ہلکا سا فرائی کر کے اور موزریلا چیز (کدوکش) کر کے ڈالیں۔

  21. پھر اس پر سن ڈرائیڈ ٹماٹو اور مشروم ڈالیں اور اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں۔

  22. پھر اس پر پیپرونی سلائس ڈالیں اور اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں۔

  23. آخر میں اس پر کھیرے اور مرچوں کا اچار اور کالے زیتون ڈالیں۔

  24. اب اوپری سطح کو دبا دیں۔

  25. اب پیزا کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو سینٹی گریڈ پر پندرہ سے اٹھارہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for گلزار اسپیشل پیزا Gulzar Special Pizza's recipe:

  1. gooooooooooooooooooooooooooooooooood mehboobcheffff

    on Dec 22 2011 7:15AM Report Abuse MOMO
  2. fzsgvsdbfjhfbasdjfvh

    on Dec 20 2011 6:50AM Report Abuse XCHGXDFSGSGF

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping