پہلے کڑاہی میں تیل گرم کرکے ثابت زیرہ شامل کرکے چند سکینڈ تک بھونیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے اتنا پکائیں کہ کچا پن دور ہوجائے۔
اب اس میں چکن بریسٹ کےکیوبز شامل کرکے اتنا بھونیں کہ چکن پر سنہرا رنگ آجائے۔
پھر اس میں کٹی پیاز، اُبلے اور کٹے ٹماٹر، پسا دھنیا، پسا زیرہ، ہلدی، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ اور نمک شامل کرکے تین سے چار منٹ تک بھونیں اور ساتھ میں اُبلے چنے شامل کردیں۔
اب اس میں املی کا پیسٹ اور ہری مرچ بھی شامل کردیں۔
پھر اس میں چکن کی یخنی شامل کریں اور ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد تھوڑی سی آنچ تیز کرکے ہلکا سا پانی خشک کرلیں۔
مزے دار چکن مصالحہ چنا تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.