Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Rice, Biryani, Pulao Urdu Recipes > Qeema Biryani قیمہ بریانی

Qeema Biryani قیمہ بریانی

Qeema Biryani  قیمہ بریانی
Prep Time
Cook Time

Serves

Zubaida Tariq made this yummy Qeema Biryani in Handi.
Viewed: 2363
Source:  Zubaida Tariq
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • گائے کا قیمہ (کٹا ہوا) ایک کلو
  • چاول 2 ½ پیالی
  • باریک کٹی پیاز چار عدد
  • پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • لیموں چار عدد
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • دہی ایک پیالی
  • پسا گرم مصالحہ ایک پیالی
  • پودینہ ایک گٹھی
  • لمبی باریک کٹی ہری مرچ آٹھ عدد
  • بریانی مصالحہ ایک پیالی
  • تیل ایک پیالی
  • مکھن ایک کھانے کا چمچ
  • تازہ دودھ ایک پیالی
  • زردے کا رنگ تھوڑا سا
  • نمک حسب ذائقہ
  • چاول ابالنے کے لیے:
  • پودینہ آدھا گٹھی
  • ہری مرچ تین عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا
  • سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ

  1. ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے آدھی نکال لیں۔

  2. پھر اس میں گائے کا قیمہ، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر قیمے کا پانی خشک کرلیں۔

  3. اب اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، دہی، لیموں کا رس، پودینہ، لمبی باریک کٹی ہری مرچ اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے بھون لیں۔

  4. اس کے بعد چاولوں میں پودینہ، ہری مرچ، نمک، ثابت گرم مصالحہ اور سفید سرکہ ڈال کر دوکنی ابال لیں۔

  5. اب چاولوں کا پانی نتھار کر دیگچی میں نیچے ذرا سی چکنائی لگا کر آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔

  6. پھر قیمے کی تہہ لگا کر باقی چاولوں کی تہہ لگا دیں۔

  7. اس کے بعد اوپر تازہ دودھ اور زردے کا رنگ کا مکسچر ڈالیں اور لیموں کا رس شامل کرکے د۔م پر رکھ دیں۔

  8. جب بھاپ اوپر آ جائے تو بریانی تیار ہے۔

  9. آخر میں اسے ڈش میں نکال کر تلی پیاز اور پودینہ ڈال کر دہی کے رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Qeema Biryani قیمہ بریانی recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping