Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Zubaida Tariq Urdu Recipes > Kabab Biryani کباب بریانی by Zubaida Tariq

Kabab Biryani کباب بریانی

Kabab Biryani کباب بریانی
Prep Time
20 Min
Cook Time

40 Mins
Serves

4
Give a transformation to your traditional biryani by just replacing chicken or beef with Kabab. It is a bit drawn-out dish but be certain that it will confer you with a biryani you have never eaten before.
Viewed: 9348
Source:  Zubaida Tariq
8 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • (گائے کا قیمہ آدھا کلو ﴿مشین کا پسا ہوا
  • سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
  • (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • (گرم مصالحہ تھوڑا سا ﴿ثابت
  • انڈا ایک عدد
  • نمک حسب ذائقہ
  • چاول دو سے اڑھائی پیالی
  • (پودینہ ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
  • ہری مرچ چار عدد
  • (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (ثابت
  • چھوٹی الائچی چار عدد
  • (پیاز چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  • تیل حسب ضرورت
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • دہی آدھی پیالی
  • بریانی مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  • لیموں دو عدد
  • تازہ دودھ ایک پیالی
  • زردے کا رنگ تھوڑا سا

  1. پہلے قیمے میں سیخ کباب مصالحہ، ڈبل روٹی کے سلائس، لال مرچ اور گرم مصالحہ ملا کر چوپر میں پیس لیں۔

  2. اب اس میں انڈا اور نمک ملاکر اچھی طرح مکس کریں اور چھوٹے چھوٹے سیخ کباب بناکر گرم تیل میں شیلو فرائی کرلیں۔

  3. پھر ایک بڑی دیگچی میں چاول اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔

  4. ساتھ میں پودینہ، دو عدد ہری مرچ ہری مرچ، نمک، ثابت گرم مصالحہ اور چھوٹی الائچی ڈال کر دوکنی اُبال لیں۔

  5. ایک چھوٹی دیگچی میں حسب ضرورت تیل گرم کرکے اس میں پیاز گولڈن براؤن کریں اور نکال کر پھیلادیں تاکہ وہ خستہ ہو جائے۔

  6. اب تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، بقیہ دو عدد ہری مرچ اور بریانی مصالحہ شامل کرکے ہلکا سا بھونیں اور تلے ہوئے کباب ملا کر ہلکا سا بھونیں اور نکال لیں۔

  7. چاول والی دیگچی میں ذراسی چکنائی لگاکر آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔

  8. پھر مصالحہ پھیلا کر ڈالیں۔

  9. اس کے بعدتھوڑی سی تلی یپاز، لیموں کا رس اور تھوڑا سا باریک کٹا پودینہ ڈالیں۔

  10. اب باقی چاولوں کی تہہ لگائیں۔

  11. دودھ میں تھوڑا سا زردے کا رنگ ملاکر چاولوں کے اوپر پھیلا کر ڈالیں۔

  12. اس کے بعد کباب پھیلا کر رکھیں اور دَم پر رکھ دیں۔

  13. جب بھاپ اوپر آجائے تو ڈش میں پھیلے ہوئے کباب نکال کر الگ رکھیں اور چاول نکال لیں۔

  14. اس کے بعد ڈش میں کباب رکھ دیں۔

  15. پھر تلی پیاز اور پودینہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Kabab Biryani کباب بریانی recipe:

  1. Huuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuuo, Zbar dast Wha g Wha .

    on Oct 7 2013 3:27AM Report Abuse ZEESHAN NAZIR TAXILA CANTT

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping