ڈو کے لیے: پہلے ہلکے سے گرم دودھ میں خمیر کو حل کرلیں اور ساتھ ہی اس میں چینی بھی شامل کردیں۔
جب خمیر اچھی طرح سے حل ہوجائے تو اس میں انڈے کی زردی بھی شامل کردیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
اب اس میں میدہ، نمک اور مکھن شامل کرکے اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
جب ڈو اچھی طرح سے تیار ہو جائے تو اسے پیالے میں نکال کر پلاسٹک فوائل سے کور کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
اسٹفنگ کے لیے: پین میں شہد کو گرم کرکے اس میں سیب شامل کردیں۔
ایک سے دو منٹ تک پکائیں اور چولہا بند کردیں۔
اب پائی والے مولڈ کو تھوڑا سا چکنا کرلیں اور ڈو کو بیل کر اس پر پھیلا دیں۔
خیال رہے کہ ڈو تھوڑی موٹی رہے۔
اب اس پر کانٹے کی مدد سے تھوڑے سے نشان لگائیں۔
پکے ہوئے سیب اس پر ڈال کر اچھی طرح سے پھیلا دیں۔
اوپر سے دانے دار چینی چھڑکیں۔
بالکل آخر میں دار چینی پاؤڈر چھڑک کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس سے پچیس منٹ تک بیک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔
گولڈن ہونے کی صورت میں نکال کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.