ایک بڑے پین میں تیل گرم کریں اور پھر گوشت شامل کرکے پانچ منٹ تک یا گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
پانی شامل کرکے تیز آنچ پر ابال آنے تک پکائیں۔
اب ڈھانپ کر ایک گھنٹے کےلئے پکائیں۔
اب تمام اجزاء شامل کرکے تیز آنچ پر ابالیں۔
پھر آنچ ہلکی کرکے چار گھنٹے پکائیں۔
اب کپڑا رکھ کر ایک کنٹینر میں چھان لیں۔
یخنی کو نچوڑ کر اجزاء سے الگ کرلیں۔
آخر میں اسے ٹھنڈا کرلیں اور چربی اتار کر استعمال کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.