Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Pies and Pastries Urdu Recipes > چکن مشروم کیش Chicken Mushroom Quiche by Chef Yasha Siddiqui

چکن مشروم کیش Chicken Mushroom Quiche

چکن مشروم کیش Chicken Mushroom Quiche
Prep Time
25 minutes
Cook Time

40 minutes
Serves

4-6
is a delicious breakfast or brunch favorite, is a savory pastry tart filled with egg, mushrooms, and your favorite cheeses, meats and vegetables. This cheesy rich Chicken Mushroom Quiche, takes 20 minutes to prepare and 30 minutes to bake.
Viewed: 5210
Source:  Chef Yasha Siddiqui in Chef’s Bite on Masala TV Channel
3 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • (پیسٹری ) میدہ 1کپ
  • نمک 1 چٹکی
  • مکھن 90گرام
  • انڈے کی زردی 1عدد
  • پانی 2چائے کے چمچ
  • (فلنگ)چکن بریسٹ (رف چوپ) 1عدد
  • پیاز ( باریک کٹا) آدھا کپ
  • بٹن مشروم(سلائس) آدھا ٹن
  • کریم ڈیرھ کپ
  • انڈے 3عدد
  • پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
  • نمک، پسی کالی مرچ حسب ذائقہ
  • پارسلے 2چائے کے چمچ
  • کرش چیڈر چیز 1کپ

  1. پیسٹری کیلئے ایک باؤل میں میدہ لیں اور اس میں مکھن اچھی طرح مکس کریں کہ یہ بریڈ کرمز کا طرح کا لگنے لگے، پھر اس میں انڈا شامل کرکے مکس کریں یہ گوندھے آٹے کی طرح بن جائے گی۔ اسے فریج میں بیس منٹ کیلئے رکھ دیں۔

  2. اب اسے رولنگ پین سے 9انچ گولائی میں بیل کے گول سانچے میں سیٹ کر دیں اور پری ہیٹ اوون میں180 ڈگری پر پندرہ منٹ کیلئے بیک کریں۔

  3. (فلنگ) پین میں تیل گرم کرکے پیاز اور مشروم کو ہلکا فرائی کریں پھر چکن ڈال کے فرائی کریں کہ چکن گولڈ ن براؤن ہو جائے، ساتھ ہی نمک اور پسی کالی مرچ بھی ڈال دیں۔

  4. ایک باؤل میں تین انڈے بیٹ کرکے ان میں کریم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں کہ کریمی مکسچر بن جائے۔ اس میں پارسلے، کرش چیڈر چیز اور پیپریکا ڈال کے مکس کر لیں۔

  5. اب فرائی چکن کو اس کریمی مکسچر میں ڈال کے مکس کرلیں اور یہ سارا آمیزہ بیکڈ پیسٹری کے اوپر ڈال کے اوون میں180 ڈگری پر بیس سے تیس منٹ کیلئے بیک کریں۔

  6. جب اوپر سے براؤن ہو جائے تو یہ تیار ہے۔ اوون سے نکال کے 8 حصوں میں کاٹ لیں۔ اور سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for چکن مشروم کیش Chicken Mushroom Quiche recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping