Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Rice, Biryani, Pulao Urdu Recipes > Kurgi Biryani (Mutton Biryani) کُرگی بریانی

Kurgi Biryani (Mutton Biryani) کُرگی بریانی

Kurgi Biryani (Mutton Biryani)  کُرگی بریانی
Prep Time
30 Mins
Cook Time

35 Mins
Serves

6 - 8
This recipe for Biryani is great for lunch or dinner. Its bit difficult to make but really tasty. I usually serve this classic mutton biryani at dinner time, and my whole family loves it even my 7 and 8 years old kids likes it very much.
Viewed: 4280
Source:  Mrs. Saleena Ghazi
6 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • بکرے کا گوشت آدھا کلو
  • (چاول دو پیالی (بھیگے ہوئے
  • (پیاز دو عدد (چھوٹی
  • لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • (ناریل ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  • (گرم مصالحہ ایک چوتھائی کپ (پسا ہوا
  • (سبز دھنیا ایک گٹھی (کٹا ہوا
  • سبز مرچ آٹھ عدد
  • (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  • کوکنگ آئل آدھی پیالی
  • پانی حسبِ ضرورت

  1. گوشت کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی خشک ہو جائے۔

  2. پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، ناریل، سبز دھنیا اور سبز مرچوں کو گرائنڈ کرلیں۔

  3. دیگچی میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کرکے گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر دو منٹ بھونیں۔

  4. مصالحے میں گوشت، نمک اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر گوشت گَلنے تک پکائیں۔

  5. گوشت گَل جائے تو اچھی طرح بھون کر پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کر دیں۔

  6. بڑی دیگچی میں حسبِ ضرورت پانی ڈال کر ابالنے کےلئے رکھ دیں۔

  7. ثابت گرم مصالحہ اور نمک بھی شامل کر دیں۔

  8. پانی اُبلنے لگے تو پہلے سے بھیگے ہوئے چاول ڈال کر چاول پکائیں، چاولوں میں ایک کنی رہ جائے تو چھلنی میں ڈال کر نتھار لیں۔

  9. گہری دیگچی میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر گرم کریں، پھر چولہے سے دیگچی کو ہٹا کر چاول، گوشت، پھر چاول کی تہہ لگائیں۔

  10. چولہے پر سیدھا توا گرم کرکے آنچ دھیمی کر دیں۔

  11. دیگچی توے پر رکھ کر ڈھکن ڈھانک دیں۔

  12. کُرگی بریانی کو سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Kurgi Biryani (Mutton Biryani) کُرگی بریانی recipe: