Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Veggie and Vegetable Urdu Recipes > Guncha O Bahar غنچہ و بہار

Guncha O Bahar غنچہ و بہار

Guncha O Bahar غنچہ و بہار
Prep Time
20 Mins
Cook Time

45 Mins
Serves

4 - 6
This is an amazing dish just like its name - Guncha O Bahar. Many spices are used to make this vegetarian dish. The key vegetable is cauliflower which is first fried after marinade and then adds in gravy. Just carefully follow the instructions and don’t hesitate to make it, the turn out is excellent.
Viewed: 5616
Source:  Rabia Azhar
1 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • پھول گوبھی آدھا کلو
  • نمک حسب پسند
  • ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  • پیاز ایک عدد درمیانی (چوپ کی ہوئی)
  • لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  • ٹماٹر پانچ سے چھ عدد درمیانے
  • لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
  • دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
  • سونف ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچ
  • بیسن دو کھانے کے چمچ
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)
  • دہی ایک پیالی
  • بادام دس سے بارہ عدد
  • کھویا ایک پیالی
  • کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ
  • دودھ دو کھانے کے چمچ
  • من پسند بناسپتی حسبِ ضرورت

  1. پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کرلیں۔

  2. پین میں پانچ سے چھ پیالی پانی میں چٹکی بھر نمک، لیموں کا رس اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اُبالیں اور اس میں پھول گوبھی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک اُبالیں۔

  3. پھر چھلنی میں ڈال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔

  4. پیالے میں بیسن، زیرہ، ادرک لہسن، نمک، آدھا چائے کا چمچ لال مرچ اور سرکہ ڈال کر ملائیں اور پھول گوبھی کو اس سے میرینیٹ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔

  5. کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پھول گوبھی کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔

  6. دہی، کھویا، پسا ہوا دھنیا، ہلدی، پسی ہوئی سونف، لال مرچ اور نمک کو اچھی طرح ملا کر اس میں کیوڑہ ایسنس ملا ہوا نیم گرم دودھ ڈال دیں۔

  7. ٹماٹر اور بادام کو ملاکر بلینڈ  کرلیں۔

  8. پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ  گھی کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور پیاز کو ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

  9. بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے، پھر اس میں دہی کا مکسچر ملالیں۔

  10. چمچ چلاتے ہوئے جب گریوی گاڑھی ہونے لگے تو تلی ہوئی پھول گوبھی ڈال کر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

  11. ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ  دَم پر رکھ دیں۔

  12. سجاوٹ:

  13. گرم گرم ڈِش میں نکال کر چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Guncha O Bahar غنچہ و بہار recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping