ایک بڑے پین میں پانی کو اسٹیم کے لیے تیار کرلیں۔
اب ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملا کر الگ رکھ دیں۔
انڈے کی سفیدی الگ کرکے ایک دوسرے پیالے میں پھینٹ لیں۔
اس میں کریم آف ٹارٹر ڈال کر پھینٹیں۔
پھر مکسچر میں ایک چوتھائی کپ چینی پھینٹ کر اُس میں انڈے کی زردی اور باقی آدھا کپ چینی ڈال کر دو منٹ کے لیے مزید پھینٹ لیں۔
اب مکسچر میں آلمنڈ ایسنس چمچے کی مدد سے ملائیں۔
اب اس میں میدے والے اجزاء ڈال کے چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملائیں۔
بیٹر کو آٹھ بائی آٹھ اسکوئر بیکنگ ٹرے میں ڈال دیں۔
اسٹیم کے پانی کو تیز آنچ پر اُبال کر آنچ ہلکی کردیں۔
کیک کو بیس سے پچیس منٹ کے لیے اسٹیم کریں۔
کیک بن جائے تو کیک کو وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
پھر کیک کو پلیٹ میں رکھ کر کیک کے ٹکڑے کرلیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.