Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chef Gulzar Hussain Urdu Recipes > Four Seasons Pizza فورسیزن پیزا by Chef Gulzar Hussain

Four Seasons Pizza فورسیزن پیزا

Four Seasons Pizza فورسیزن پیزا
Prep Time
4 Hours + 30 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

As Desired
Now a days Pizza is one of the utmost preferred dish of adolescents, so if they want to eat a healthy pizza they must try this one. Though it asks for extra time to prepare but it will confers you with best pizza ever.
Viewed: 11985
Source:  Chef Gulzar Hussain
14 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • :پیزا ڈو کے لیے
  • خمیر دو کھانے کے چمچ
  • چینی دو کھانے کے چمچ
  • میدہ سات سو گرام
  • نمک حسب ذائقہ
  • بیکنگ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  • :چکن کے لیے
  • (چکن دو سو گرام ﴿بون لیس
  • باربی کیو مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس ایک سے دو کھانے کے چمچ
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  • نمک حسب ذائقہ
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • :جھینگے کے لیے
  • جھینگے دو سو گرام
  • لیموں کا رس ایک سے دو کھانے کے چمچ
  • باربی کیو مصالحہ ایک کھانے کے چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • اوویسٹر سوس ایک سے دو کھانے کے چمچ
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • :ٹوپنگ اور بیکنگ کے لیے
  • مکھن آدھا کپ
  • پیزا سوس دو کپ
  • (ٹماٹر دو عدد ﴿سلائس کیے ہوئے
  • (پیاز دو عدد ﴿تلی، سلائس کی ہوئی
  • (کھیرے کا اچار دو سے تین عدد ﴿سلائس
  • (مرچ کا اچار دو سے تین عدد ﴿سلائس
  • (مشروم ایک کپ ﴿سلائس
  • (موزریلا چیز پانچ سو گرام ﴿کدوکش کی ہوئی
  • (ہرے زیتون ایک کپ ﴿سلائس
  • اوریگانو ایک چائے کا چمچ
  • (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی

  1. پیزا ڈو کے لیے: پانی کو نیم گرم کرلیں اور اس میں خمیر اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

  2. اب میدے میں نمک، بیکنگ پاؤڈر اور خمیر شامل کرکے اچھی طرح گوندھیں اور تین سے چار گھنٹے چھوڑ دیں۔

  3. پھر ڈو کو نکال کر ہاتھ سے فولڈ کرلیں اور بیکنگ ٹرے جتنا لمبا بیل لیں۔

  4. ڈو تیار ہے۔

  5. چکن کے لیے: مکسنگ پیالے میں باربی کیو مصالحہ، لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

  6. پھر اسے چکن پر اچھی طرح لگا دیں۔

  7. اب ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کو اتنا فرائی کریں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے تو اسے اُتار لیں۔

  8. چکن تیار ہے۔

  9. جھینگے کے لیے: مکسنگ پیالے میں جھینگے، لیموں کا رس، باربی کیو مصالحہ، نمک، لہسن کا پیسٹ اور اوویسٹر سوس ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔

  10. پھراس میں تیل شامل کریں۔

  11. اس کے بعد پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر جھینگوں کو اتنا پکائیں کہ وہ کچے پکے رہیں۔

  12. اب انھیں اُتار کر ایک طرف رکھ دیں۔

  13. ٹوپنگ اور بیکنگ کے لیے: بیکنگ ٹرے کو مکھن سے گریس کرکے اب اس میں تیار ڈو کو پھیلا دیں اور پہلے سے گرم اوون میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کرلیں، تاکہ ڈو پھول جائے۔

  14. اب بیکنگ ٹرے کو باہر نکال کر ڈو پر پیزا سوس لگائیں اور پیزا کو چار حصوں پر تقسیم کرلیں۔

  15. پھر ایک حصے پر چکن کے باریک سلائس کاٹ کر ڈالیں۔

  16. دوسرے حصے پر جھینگے، تیسرے پر ٹماٹر کے سلائس، تلی پیاز اور چوتھے حصے پر کھیرے کے اچار کے سلائس اور ہری مرچوں کے اچار کے سلائس ڈالیں۔

  17. اس کے بعد چاروں حصوں پر مشروم کے سلائس اور موزریلا چیز ڈالیں۔

  18. اب اوپر سے ہرے زیتون کے سلائس، اوریگانو اور کُٹی کالی مرچ چھڑک کر سیٹ کر دیں۔

  19. خیال رہے کہ ہر ٹوپنگ الگ الگ رہے۔ آخر میں اسے پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کریں اور نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Four Seasons Pizza فورسیزن پیزا recipe:

  1. my fav

    on Oct 26 2013 4:16PM Report Abuse FARHAN
  2. IT'S MOST DELICOUS RECIEPE IN THE WORLD IT'S JUST WOWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWWW

    on Oct 17 2013 2:05PM Report Abuse NATASHA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping