Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Appetizer, Side Dish Urdu Recipes > Puff Pastries with Creamy Sauce پف پسٹریز کریمی ساس کے ساتھ

Puff Pastries with Creamy Sauce پف پسٹریز کریمی ساس کے ساتھ

Puff Pastries with Creamy Sauce پف پسٹریز کریمی ساس کے ساتھ
Prep Time
15 Mins
Cook Time

20 Mins
Serves

As Desired
If you have not tried this classic recipe, then just ponder you are going to lose a quality dish. Its highly recommended!
Viewed: 8252
Source:  Mrs. Samra Siddique
1 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • پف پسٹریز شیٹس دو عدد
  • سبز پیاز تین عدد
  • (انڈہ ایک عدد (پھینٹا ہوا
  • پھیکا مکھن تین کھانے کے چمچ
  • میدہ ایک چوتھائی پیالی
  • دودھ ایک پیالی
  • چیز کریم ایک چوتھائی کپ
  • (مشرومز آھی پیالی (کٹے ہوئے
  • (مکھن برشنگ کےلئے (پگھلا ہوا

  1. فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ پھیکا مکھن ڈال کر پگھلا لیں۔

  2. سبز پیاز کو دھو کر لمبائی میں کاٹ لیں۔

  3. پف پیسٹریز شیٹس کو کسی ہموار سطح پر پھیلا کر چکور اور مستطیل شکل میں رول کرلیں۔

  4. تقریباً 12x8 انچ کا ایک مستطیل بننا چاہئیے۔

  5. کناروں کو تیز چھری کی مدد سے کاٹ لیں، شیٹس کی تہہ کو تین چوکور میں کاٹ لیں۔

  6. پھر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون گرم کرلیں۔

  7. پیسٹریز کی اوپری سطح پر پھینٹا ہوا انڈہ برش سے لگا کر دس منٹ بیک کریں۔

  8. پیسٹری کی اوپری شیٹ گولڈن ہوجائے تو اوون سے نکال لیں۔

  9. میدہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں مسلسل لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے دودھ ملائیں، دھیمی آنچ پر پین رکھ کر دو منٹ تک پکائیں۔

  10. چیز کریم ملا کر مزید ایک منٹ پکائیں پھر اس مکسچر کو فوائل پیپر سے ڈھک کر رکھ دیں۔

  11. فرائنگ پین میں بقیہ ایک کھانے کا چمچ پھیکا مکھن گرم کریں اور مشرومز اور سبز پیاز ٹوس کرلیں۔

  12. سبز پیاز اور مشرومز کریم والے مکسچر میں ملا دیں۔

  13. پیسٹریز کے ایک حصے پر مکسچر رکھ کر دوسرے حصے سے ڈھک دیں۔

  14. بقیہ تمام پیسٹریز کے ساتھ یہی عمل دہرائیں۔

  15. پگھلا ہوا مکھن برش کی مدد سے پیسٹریز کی اوپری سطح پر لگائیں اور پانچ منٹ کےلئے پہلے سے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ گرم اوون میں بیک کرلیں۔

  16. پف پیسٹریز کو ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Puff Pastries with Creamy Sauce پف پسٹریز کریمی ساس کے ساتھ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping