Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Appetizer, Side Dish Urdu Recipes > Potato and Fish Croquettes آلو اور مچھلی کے کروکٹس

Potato and Fish Croquettes آلو اور مچھلی کے کروکٹس

Potato and Fish Croquettes آلو اور مچھلی کے کروکٹس
Prep Time
15 Mins
Cook Time

20 Mins
Serves

4 - 5
Making fish croquettes may sound hard to make, but its actually easy to fix, no doubt recipe takes bit more time but good thing is that they can be frozen and fried when you need them, croquettes are perfect party appetizer.
Viewed: 7090
Source:  Ferwa Ali
Not yet rated!
 Rate It

  • (آلو دو عدد (بڑے
  • (مچھلی کے قتلے چار عدد (درمیانے
  • انڈے کی زردی ایک عدد
  • (لہسن کے جوئے دو عدد (کچلے ہوئے
  • میدہ ایک پیالی
  • بریڈ کرمبز آدھی پیالی
  • (جائفل چٹکی بھر (پسی ہوئی
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • فریش کریم دو کھانے کے چمچ
  • (سیاہ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • (انڈے تین عدد (پھینٹے ہوئے
  • مکھن بیس گرام
  • کوکنگ آئل تَلنے کےلئے
  • پی نٹ آئل ایک کھانے کا چمچ
  • زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ

  1. آلوؤں کو چھیل کر دھو لیں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

  2. دیگچی میں پانی گرم کریں۔

  3. کٹے ہوئے آلو اور چٹکی بھر نمک ڈال کر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔

  4. آلو گَل جائیں تو پانی نتھار کر پین میں ڈال کر دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔

  5. کانٹے کی مدد سے انہیں میش کرلیں، انڈے کی زردی، جائفل، مرچ اور نمک بھی شامل کردیں۔

  6. اس مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں۔

  7. پین میں زیتون کا تیل گرم کریں، لہسن ڈال کر نرم کرلیں۔

  8. مچھلی کے قتلے ڈال کر الٹ پلٹ کرتے ہوئے گَلا لیں۔

  9. مچھلی کو پین میں چمچ کی مدد سے توڑ لیں پھر اسے آلوؤں کے بھرتے میں ڈال دیں۔

  10. حسبِ ذائقہ نمک، سیاہ مرچ اور فریش کریم شامل کرکے تمام اجزاء کو اچھی طرح مِکس کریں۔

  11. بڑی پلیٹ میں میدہ، نمک اور مرچ ملا لیں۔

  12. پیالے میں پھینٹے ہوئے انڈے میں پی نٹ آئل ملا کر مزید پھینٹیں۔

  13. بریڈ کرمبز بھی بڑی پلیٹ میں نکال لیں۔

  14. آلو اور مچھلی کے مکسچر کے انڈے کے شیپ جیسے کروکٹس بنالیں پھر انہیں میدے سے کوٹ کریں۔

  15. اس کے بعد انڈے اور پھر بریڈ کرمبز سے کوٹ کرلیں۔

  16. اگر بھرتہ نرم ہو تو بریڈ کرمبز سے کوٹ کرنے کے بعد دوبارہ انڈے میں ڈپ کرکے پھر بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں۔

  17. کڑاہی میں آئل گرم کرکے تمام کروکٹس گولڈن فرائی تَل لیں۔

  18. جاذب کاغذ پر رکھیں تاکہ اضافی آئل خشک ہوسکے۔

  19. عید ٹرالی کو سجانے کےلئے ان لذیذ کروکٹس کو من پسند ساس کے ساتھ پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Potato and Fish Croquettes آلو اور مچھلی کے کروکٹس recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping