کوفتے کے لئے:قیمہ میں یہ سب اشیاء ڈال کر مکس کرلیں اور اس کے گول کوفتے بنالیں۔
اگر قیمہ نرم ہو تو مزید بیسن ڈال کر مکس (Mix) کرلیں۔
پھر ان کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ ہلکی آنچ پر۔
پلاؤ کے لئے:ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں۔
جب وہ گولڈن ہونے لگے تو زیرہ اور تیز پات ڈال دیں اور فرائی (Fry) کریں۔
جب پیاز لائٹ پنک ہونے لگے تو ادرک اور لہسن ڈال کر فرائی (Fry) کریں اتنا کہ لہسن پیاز سمیت براؤن ہو جائے پھر آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔
تیس سیکنڈ بعد ڈھکن اٹھا دیں۔ پھر ٹماٹر، ہری مرچ، اچار، لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں (Roast) اتنا کہ سب مصالحہ یک جان ہوکر گھی چھوڑ دے۔
پھر آلو ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد کوفتے ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن رکھ کر پکنے دیں۔
دس منٹ بعد ڈھکن اٹھا کر دیکھیں کہ آلو گَل گئے کہ نہیں۔
آلو گَل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھونیں (Roast) احتیاط سے کہیں کوفتے ٹوٹ نہ جائیں۔
پھر چار گلاس پانی کے ڈال کر ڈھکن رکھ دیں۔ جب پانی پکنے لگے تو چاول ڈال دیں اور ڈھکن رکھ کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
جب پانی خشک ہو جائے اور چاول بھی تقریباً پک جائیں تو گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ دَم دے لیں۔
پانچ منٹ بعد دیکھیں چاول پک گئے ہیں تو آنچ بند کردیں۔ مزیدار کوفتہ پلاؤ تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.