کیلے چھیل کر درمیان سے لمبائی میں کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔
ان ٹکڑوں پر لیموں کا رس چھڑک دیں۔
ایک پیالے میں انڈے پھینٹیں۔
میدہ چھان کر اس میں اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔
اب اس آمیزے میں براؤن شوگر شامل کرلیں۔
فرائی پین میں تیل گرم کریں۔
کیلے کے ٹکڑے بیٹر میں ڈبوکر گرم تیل میں سنہری ہونے تک تلیں۔
پھر کیلوں کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ زائد تیل جذب ہوجائے۔
دو کپ پانی میں چینی ڈال کرشیرا تیار کرلیں۔
اب ان کیلوں کو چینی کے شیرے میں ڈالتے ہی نکال لیں۔
ٹھنڈے ہونے پر پسی ہوئی چینی چھڑک دیں۔
مزے دار گولڈن بنانا چائے کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: یہ ڈش ٹھنڈی یا گرم دونوں صورتوں میں کھائی جاسکتی ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.