گوشت کی:
پین میں تیل گرم کر کے پیاز کا پیسٹ اور لہسن کا پیسٹ شامل کر کے فرائی کر لیں۔
پھر اس میں گاۓ گوشت ڈال کر فرائی کر لیں۔
اب اس میں دہی، کری پاؤڈر ، پسی لال مرچ، پسا دھنیا اور نمک شامل کر کے مکس کریں اور بھون لیں۔
گوشت گل جاۓ تو اتار لیں۔
کڑھی کی:
ایک مکسنگ باول میں بیسن، کھٹی دہی،ٹماٹر کا پیسٹ، پسی لال مرچ، پسی ہلدی، پسادھنیا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مکسچر بنا لیں۔
ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں ثابت زیرہ، لال مرچ اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں بیسن والا مکسچر شامل کریں اور مکس کر کے اچھی طرح پکائیں۔
مصالحہ پک جاۓ تو اس میں پانی ڈالیں اور جب اس میں ابال آجاۓ تو دو سے تین منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اب اس میں پہلے سے تیار گوشت شامل کر کے مکس کریں اور اتار لیں۔
آخر میں ہرادھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com