ہانڈی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں۔
جب پیاز ہلکی گلابی ہوجائے تو ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی، کُٹی کالی مرچ اور کُٹی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔
پھر اس میں ٹماٹر شامل کر دیں۔
جب ٹماٹروں کا پانی خشک ہوجائے تو ان میں چکن کا قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اس کے بعد ہری مرچ، لیموں کا رس اور ادرک شامل کرکے پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔
آخر میں ہرا دھنیا ڈالیں اور ساتھ میں پراٹھے یا چپاتی رکھ کر سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.