Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > Stuffed Whole Chicken With Pasta اسٹفڈ ہول چکن ود پاستا

Stuffed Whole Chicken With Pasta اسٹفڈ ہول چکن ود پاستا

Stuffed Whole Chicken With Pasta اسٹفڈ ہول چکن ود پاستا
Prep Time
30 Mins
Cook Time

1 Hour
Serves

4
Stuffed Whole Chicken With Pasta is a great dish for the people who love pasta and always look new taste. Chicken is stuffed with rice and serve with baked potato and pasta. Really amazing!
Viewed: 10428
Source:  Chef Jalal Haider
8 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • (چکن ایک عدد (ثابت، اسکن کے ساتھ
  • (لال مرچ چار عدد (تازہ، باریک کٹی اور بیج نکال لیں
  • (پارسلے دو گرام (کٹے ہوئے
  • (تلسی کے پتے دو گرام (کٹے ہوئے
  • نمک، کالی مرچ حسب ضرورت
  • اوریگانو ایک چٹکی
  • سفید مرچ ایک چٹکی
  • فرنچ مسٹرڈ دو چائے کے چمچ
  • لیموں کا رس ایک لیموں کا
  • تیل حسب ضرورت
  • (چاول چار سو پچاس گرام (بھیگے ہوئے
  • لیمن سالٹ حسب ضرورت
  • (آلو چار عدد (لمبائی میں کٹے ہوئے
  • :پاستا کے لئے
  • اسپیگھٹی پاستا ایک پیکٹ
  • کریم اسی ملی لیٹر
  • دودھ اسی ملی لیٹر
  • پامیزان چیز پانچ گرام
  • لہسن پانچ جوئے
  • (پیاز ایک عدد (باریک کٹی
  • (ادرک تھوڑا سا (باریک کٹا ہوا
  • (زیتون چار سے چھ عدد (ہرے اور کالے، کٹے ہوئے
  • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
  • (کالی مرچ حسب ضرورت (کٹی ہوئی
  • پارسلے حسب ضرورت
  • تلسی کے پتے حسب ضرورت
  • ٹماٹر گارنشنگ کے لئے

  1. ابلتے ہوئے پانی میں چکن کو سات سیکنڈ کے لئے ڈبو کر نکال لیں، تاکہ اسکن کو آسانی سے کھولا جا سکے۔

  2. ایک پیالے میں پارسلے، تلسی کے پتے، لال مرچ، نمک، کالی مرچ، اوریگانو، سفید مرچ، فرنچ مسٹرڈ، لیموں کا رس اور تیل ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کرتے جائیں اور تھوڑا تھوڑا تیل شامل کرتے جائیں۔

  3. چکن کی اوپر والی باریک جھلی کو چمچ کی مدد سے کھول کر اس میں میری نیشن بھر دیں-

  4. پھر بیکنگ ٹرے پر رکھ کر اس میں باقی کی میری نیشن ڈال دیں۔

  5. چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لئے بھیگو لیں۔

  6. ایک پتیلی میں پانی، لیمن سالٹ اور تیل ڈال کر ابال لیں-

  7. پھر اس میں چاول شامل کرکے مکس کر دیں اور ابال لیں۔

  8. جب چاول ابل جائیں تو انہیں نتھار لیں اور پھر چکن میں بھر کربمبو اسٹکس کی مدد سے بند کردیں تاکہ چاول اور میری نیشن باہر نہ نکل سکے۔

  9. پھر اسے اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں یہاں تک کہ چکن پر سنہری رنگت آجائے۔

  10. آلوؤں کے اوپر نمک، کالی مرچ اور سفید مرچ چھڑک دیں اور اوپر تھوڑا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اوون میں سنہری رنگت آنے تک بیک کرلیں۔

  11. جب سنہری رنگت آجائے تو چکن کو سرونگ ڈش میں نکال لیں اور اطراف میں آلو رکھ کر سرو کریں۔

  12. پاستا کے لئے: ایک پین میں تیل، نمک اور پانی کو ابال لیں اور اس میں پاستا ڈال کر ابال لیں۔

  13. ایک فرائنگ پین لے کر اس میں تیل گرم کرکے اس میں ادرک کو فرائی کرلیں۔

  14. پھر اس میں لہسن اور پیاز ڈال کر سنہرا کرلیں۔

  15. پھر اس میں کٹے زیتون، دودھ اور کریم ڈال کر ہلائیں تاکہ کریم اور دودھ اچھی طرح مکس ہوجائے۔

  16. جب ساس تھوڑا گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے ہٹا کر اس میں پامیزان چیز، نمک، کالی مرچ کٹی ہوئی، پارسلے اور تلسی کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

  17. پھر اس میں ابلا ہوا پاستا، دودھ اور تھوڑا پانی شامل کرکے تیز آنچ پر ہلکا سا مکس کرکے کچھ دیر پکالیں۔

  18. پھر سرونگ باؤل میں نکال کر ٹماٹر، پارسلے، تلسی کے پتے اور پامیزان چیز سے گارنش کرکے سرو کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Stuffed Whole Chicken With Pasta اسٹفڈ ہول چکن ود پاستا recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping