پہلے ایک پیالے میں بکرے کی چانپوں پر پپیتے کا پیسٹ اور نمک لگاکر دس سے پندرہ منٹ چھوڑ دیں۔
پھر اس میں پسی لال مرچ، ہلدی، ہرا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ اور تیل شامل کر دیں۔
اب المونیم کے ٹکڑوں پر ایک ایک چانپ رکھ کر ڈھک دیں۔
اب انگیٹھی میں اچھی طرح سے کوئلے دہکا کر جالی رکھیں اور چانپوں کو اس پر پھیلا دیں۔
تھوڑی تھوڑی دیر بعد سائیڈ تبدیل کرتے رہیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد ایک چانپ کو کھول کر چیک کریں۔
گل جانے کی صورت میں تمام چانپیں اُتار لیں۔
اگر کسر لگے تو پانچ منٹ تک مزید سینک لیں۔
مزے دار باربی کیو چانپ تیار ہے۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com