آلوؤں کو موٹے سلائسز میں کاٹ لیں۔
پھر کارن فلور، نمک اور لہسن پاؤڈر کو آلوؤں کے اوپر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلوؤں کو ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔
فرائز کو پیپر پر رکھ کر اوپر نمک اور لہسن پاؤڈر (ضرورت ہو تو) چھڑک کر مکس کردیں۔
مزیدار فرائز تیار ہیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
بیکنگ کے لئے: کارن فلور، نمک، لہسن پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ تیل آلوؤں پر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب آلوؤں کو بیکنگ ٹرے پر ایک تہہ میں بچھا دیں۔
پھر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لئے بیک کریں۔
پھر سلائسز کی سائیڈ بدل کر مزید دس منٹ تک بیک کریں یہاں تک کہ سلائسز کرسپی اور سنہرے ہوجائیں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
KhanaPakana.com