Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Chicken Urdu Recipes > Chat Pata Tikka Roll چٹ پٹا تکہ رول by Sara Riaz

Chat Pata Tikka Roll چٹ پٹا تکہ رول

Chat Pata Tikka Roll چٹ پٹا تکہ رول
Prep Time
30 Mins
Cook Time

25 - 30 Mins
Serves

8 - 10
What could be more yummy than this tikka roll in hunger? You can prepare this tikka roll at home easily and may enjoy its smokey and meaty taste with whole family and friends.
Viewed: 21169
Source:  Chef Sara Riaz
16 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • (چکن آدھا کلو (بغیر ہڈی کے
  • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
  • زردے کا رنگ تھوڑا سا
  • تکہ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
  • کوئلہ ایک ٹکڑا
  • (پیاز ایک عدد (رِنگ میں کٹا ہوا
  • پودینے کے پتے حسب ضرورت
  • :پراٹھے کے لئے
  • میدہ دو کپ
  • آٹا آدھا کپ
  • گھی دو کھانے کے چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • (نیم گرم پانی (آٹا گوندھنے کے لئے
  • :چٹنی کے لئے
  • املی کا گودا آدھا کپ
  • لہسن آدھا چائے کا چمچ
  • چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • چینی ایک کھانے کا چمچ
  • (زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا

  1. ایک پیالے میں چکن، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، زردے کا رنگ اور تکہ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے میری نیٹ کرلیں۔

  2. ایک پین میں تیل ڈال کر اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے تک پکائیں۔

  3. جب چکن گل جائے تو اس میں کوئلے کا ٹکڑا رکھ کر تھوڑا سا تیل ڈال کر ڈھانپ کر تھوڑی دیر کے لئے کوئلے کا دھواں دیں اور کوئلہ نکال لیں۔

  4. پراٹھوں کے لئے: ایک پیالے میں میدہ، آٹا، نمک اور نیم گرم پانی ڈال کر گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔

  5. اب آٹے کے بارہ پیڑے بنا کر تھوڑا گھی اور خشک میدہ لگاکر بیل لیں اور پھر رول کرکے پیڑے بنالیں۔

  6. پیڑوں کو بیل کر توے پر دونوں طرف سے گھی لگا کر فرائی کرلیں۔

  7. اب پراٹھوں پر چٹنی، چکن کے ٹکڑے، پیاز اور پودینے کے پتے ڈال کر بٹر پیپر میں رول کرلیں۔

  8. مزیدار چٹ پٹے پراٹھے رول تیار ہیں گرم گرم سرو کریں۔

  9. چٹنی کے لئے: بلینڈر میں املی کا گودا، لہسن، چاٹ مصالحہ، لال مرچ، نمک، چینی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Chat Pata Tikka Roll چٹ پٹا تکہ رول recipe:

  1. Owsm

    on Jul 20 2013 2:06PM Report Abuse SUMIT
  2. aala

    on Jul 19 2013 4:17AM Report Abuse MAHIN
  3. hmm maze ki trkeb hai ..

    on Jul 16 2013 12:27PM Report Abuse DIAMOND BAIG
  4. awesum recipe luv it :)

    on Jul 16 2013 4:25AM Report Abuse SAKHAN
  5. i try this recipe..... fit hy... bht achy bny hain chat pata tikka roll..... awesome....:)

    on Jul 13 2013 5:33AM Report Abuse Guest
  6. bht fit hai

    on May 14 2013 9:43AM Report Abuse MARIA

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping