بیف کو کھڑے ریشے میں کاٹ لیں۔
ایک پین کو چولہے پر رکھ کر اس میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر اس میں گوشت کے ریشے شامل کردیں۔
اب اس میں کالی مرچ، لونگ، تیز پات، ایک عدد باریک کٹی پیاز، ایک عدد لہسن کا جوا اور نمک ڈال کر مکس کرکے ڈھانپ کر پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔
جب گل جائے تو صرف بیف ریشوں کو چمچ کی مدد سے پلیٹ میں نکال لیں اور چمچ کی مدد سے مزید نرم کرلیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑے کرلیں۔
اب الگ پین میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اس میں ایک عدد باریک کٹی پیاز، ادرک اور دو عدد لہسن کے جوئے کو شامل کرکے اسے بھون لیں یہاں تک کہ پیاز سنہرا ہوجائے۔
اب اسے باریک کئے ہوئے ریشوں میں شامل کرکے مکس کریں اور ہری اور لال مرچ ڈال دیں۔
اب ایک الگ پین میں گھی گرم کرکے اس میں آلوؤں کو ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔
اب بن کو درمیان سے کاٹ کر گھی لگا کر پین میں گرم کرلیں۔
پھر بن کے اوپر بیف، آئس برگ اور ایک چائے کا چمچ کریم ڈال کر باقی آدھی بن کے ساتھ ڈھانپ دیں اور باقی بن کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔
موچومو بیف کو فرائیڈ آلوؤں کے ساتھ سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
It is so delicious !!!!!!!
vry delicious brgr