ایک بڑے پیالے میں چکن، پسا دھنیا، لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، گرم مصالحہ اور دہی ملا کر رکھ دیں۔
اب پین میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کریں اور کاغذ پر پھیلا کر چٹکی بھر نمک چھڑک دیں۔
جب پیاز ٹھنڈی ہو جائے تو آدھی پیاز کو ہاتھ سے مسل کر گوشت میں شامل کریں۔
پھر مصالحہ ملا ہوا گوشت اسی تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور گلنے پر اُتار کر بھون لیں۔
اب آلو بخارے کو ہاتھ سے مل کر گودا بنائیں اور گٹھلیاں الگ کریں۔
ساتھ ہی ٹماٹروں کے ٹکڑے کرکے ہلکا سا تَل لیں۔
پھر آلو چپس کی طرح کاٹ کر تَلیں۔
اس کے بعد آلو بخارے کا گودا، آلو کے چپس، ٹماٹر، دو عدد ہری مرچ اور لیموں کا رس سالن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔
اب بڑی دیگچی میں نمک، پودینے کے پتے، دو عدد ہری مرچ اور سفید سرکہ کے ساتھ باسمتی چاول دو کنی اُبال کر پانی نکال دیں۔
پھر چاول کی دیگچی میں نیچے ذرا چکنائی لگا کر آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
پھر تیار گوشت کی تہہ اور دوبارہ چاول کی تہہ لگا دیں۔
سرو کرنے سے پہلے بچی ہوئی پیاز مسل کر اوپر ڈالیں اور دودھ میں تھوڑا سا زردے کا رنگ ملاکر اوپر ڈالیں اور دَم لگا دیں۔
جب بھاپ اوپر آجائے تو طشتری سے ملاکر دہی کے رائتے، ٹماٹر اور پیاز کے سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.
maze dar i will try
i laik
wow aik dm mast :)