Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Soup, Stew, Yakhni Urdu Recipes > Thai Fish Soup تھائی فش سوپ by Chef Mehboob Khan

Thai Fish Soup تھائی فش سوپ

Thai Fish Soup تھائی فش سوپ
Prep Time
2 Hours + 30 Mins
Cook Time

45 - 50 Mins
Serves

As Desired
Here is a versatile soup recipe to make your party appetizer fancy. Three different fish are use in it to make a delicious taste. Everyone will love hot bowl of Thai Fish Soup.
Viewed: 4314
Source:  Chef Mehboob
2 Ratings
1 out of 5 stars
 Rate It

  • سرمئی مچھلی ایک کپ
  • سول مچھلی دو کپ
  • ریڈ اسنیپر فش (مچھلی) دو سو پچاس گرام
  • کارن فلور آدھا کپ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • سیلری کے پتے دو عدد
  • فش ساس چھ کھانے کا چمچ
  • لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
  • ادرک آدھا چائے کا چمچ
  • لہسن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • (لیمن گراس دو سٹکس (کٹی ہوئی
  • ہری پیاز تین عدد
  • لال مرچ حسبِ ضرورت
  • تیل ایک تہائی کپ
  • میدہ تین کھانے کے چمچ
  • انڈے دو عدد
  • چکن کی یخنی ایک سے ڈیڑھ کپ
  • تیز پات ایک عدد
  • کالی مرچ تھوڑی سی

  1. سب سے پہلے مچھلی کی ہڈیاں اور گو شت الگ کرلیں۔

  2. اب ایک پین میں پانی، مچھلی کی ہڈیاں، تیز پات اور کالی مرچ ڈال کر ڈھانپ لیں اور ابلنے کے لئے رکھ دیں۔

  3. جیسے ہی اُبال آجائے تو آنچ ہلکی کردیں۔

  4. کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکنے کے بعد اس میں سیلری کے پتے، ہری پیاز اور لہسن ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ڈھانپ کر دوبارہ پکنے کے لئے رکھ دیں۔

  5. اب اس میں فش ساس، لیمن گراس، دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس، لال مرچ اور ادرک شامل کرکے ڈھانپ دیں اور مزید پندرہ سے بیس منٹ پکنے دیں۔

  6. اب مچھلی کی ہڈیوں کو الگ برتن میں چھان لیں۔

  7. ایک الگ پین میں چکن کی یخنی کو ابال لیں۔

  8. اب مچھلی کے گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔

  9. اب اس میں میدہ، انڈے، لال مرچ، آدھی مقدار کارن فلور، بقیہ لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک سے دو گھنٹے کےلئے میری نیٹ کرلیں۔

  10. ایک کڑاہی میں آئل گرم کرکے اس میں میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو تین سے چار منٹ کےلئے آئل میں ہلکا فرائی کرلیں۔

  11. مچھلی کو براؤن نہ کریں۔

  12. ایک الگ برتن میں بقیہ کارن فلور میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے مکس کرلیں۔

  13. مچھلی کے سوپ میں پانی میں مکس کیا ہوا کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، تاکہ سوپ تھوڑا گاڑھا ہو جائے۔

  14. پھر اس میں ابلی ہوئی چکن کی یخنی شامل کرلیں اور آٹھ سے دس منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ اُبال آجائے۔

  15. اب اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کرکے کچھ دیر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

  16. مزیدار تھائی فش سوپ تیار ہے۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Thai Fish Soup تھائی فش سوپ recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping