Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Roti, Naan, Bread, Paratha Urdu Recipes > بوہری چکن بریانی Bohri Chicken Biryani by Chef Sara Riaz,

بوہری چکن بریانی Bohri Chicken Biryani

بوہری چکن بریانی Bohri Chicken Biryani
Prep Time
30-35 minutes
Cook Time

40 minutes
Serves

4-5
- its time to learn very special and popular biryani recipe by Chef Sara Riaz. Bohri Chicken Biryani is very delicious and simple to cook, following article will guide you through each step and you can substitute chicken with beef or mutton.
Viewed: 16397
Source:  Chef Sara Riaz, in Tonights Menu on Ary Zauq TV Channel
14 Ratings
4 out of 5 stars
 Rate It

  • چاول 1/2کلو
  • چکن 1/2کلو (8 ٹکرے)
  • ثابت گرم مصالحہ چاول ابالنے کیلئے
  • ہری مرچ8-7عدد
  • لہسن کے جوئے8-7عدد
  • ادرک 1ٹکرا
  • آلو(کیوب) 1/2کلو
  • بڑی الائچی 1 عدد
  • دار چینی 1 عدد
  • لونگ 6-5عدد
  • کالی مرچ 6-5عدد
  • زیرہ 1 چائے کا چمچ
  • دہی (پھنٹی ہوئی) 1/2 کپ
  • نمک حسب ذائقہ
  • ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
  • لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
  • پیاز (براؤن اور کرش) 1 عدد
  • جائفل 1/4 چائے کا چمچ
  • جاوتری 1/4 چائے کا چمچ
  • سبز الائچی ( پسی) 1/4 چائے کا چمچ
  • تیل 3/4کپ
  • زعفران 1/8 چائے کا چمچ
  • کیوڑا ایسنس 1 چائے کا چمچ
  • پیلا رنگ حسب ضرورت
  • ہرادھنیا 2 کھانے کے چمچ
  • ہری مرچ 6-5عدد
  • پودینہ15- 10پتے

  1. (چاول ابالنے کیلئے) چاولوں کو تیس منٹ کیلئے پانی میں بھگو دیں۔ ابلتے پانی میں 1 کھانے کا چمچ نمک، اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کے چاول ابال لیں کہ وہ آدھے گل جائیں۔

  2. (ہرا مصالحہ) بلینڈر میں لہسن کے جوئے، ہری مرچ اور ادرک کی پیسٹ بنا لیں۔

  3. (چکن مصالحہ)دیگچی میں تیل درمیانہ آنچ پر گرم کرکے اس میں کالی مرچ، بڑی الائچی،لونگ،دار چینی، زیرہ بھون کے چکن ڈال کے اچھی طرح بھونیں۔ پھر ہرا مصالحہ شامل کرکے مکس کریں۔

  4. آلو کاٹ کے ڈالیں اور مکس کرکے نمک، ہلدی پاؤڈر اور 1 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر اور ایک کپ پانی شامل کرے کچھ دیر پکائیں اور بعد میں دہی،براؤن پیاز، جائفل،جاوتری،سبز الائچی ( پسی) ڈال کے کور کردیں کہ چکن گل جائے۔

  5. جب چکن اچھی طرح پک جائے تو اس میں ہرادھنیا ، ہری مرچ اور پودینہ ڈال کے مکس کریں۔

  6. اب دیگچی میں چکن اور آلوؤں کو دیگچی کے کناروں پر کر دیں کہ درمیان میں صرف مصالحہ رہ جائے، اب اس کے اوپر چاول ڈال دیں۔

  7. ایک باؤل میں پیلا رنگ، زعفران اور کیوڑا ایسنس تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اسے چاولوں کے اوپر ایک سائڈ پر چھڑک دیں، ساتھ3-2 چائے کے چمچ تیل بھی ڈال دیں۔

  8. ڈھک کے ہلکی آنچ پر بریانی کو دس منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔

  9. (نوٹ) آپ یہ بریانی مٹن یا بیف کی بھی بنا سکتے ہیں،یہ یاد رکھیں کہ آلو اور سارا مصالحہ گوشت کے گلنے کے بعد ڈالیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for بوہری چکن بریانی Bohri Chicken Biryani recipe:

  1. that is owsome recepi .thanks to share thais recepie with us

    on Apr 3 2015 8:21AM Report Abuse SUMAIRA SAQIB

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping