Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Breakfast Urdu Recipes > Chana Puri چنا پوری by Shireen Anwar

Chana Puri چنا پوری

Chana Puri چنا پوری
Prep Time
Over Night + 1 Hour
Cook Time

50 Mins
Serves

4 - 6
Puri chanay is one of the famous breakfasts in Pakistan and its demand increases many extend in this rainy season that’s why we have brought this recipe for you. Those who are hygiene conscious can make chana puri at home by this delectable recipe.
Viewed: 18184
Source:  Shireen Anwar
13 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • گائے کا قیمہ ڈیڑھ پاؤ
  • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  • ہری مرچ کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  • (پیاز دو عدد (درمیانی اور کٹی ہوئی
  • (چنے کی دال ایک کپ (اُبلی اور میش کی ہوئی
  • گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • (ہرا دھنیا اور پودینہ حسب ضرورت (کٹا ہوا
  • تیل فرائنگ کے لئے
  • :بیٹر کے لیے
  • میدہ آدھا کلو
  • (آلو دو عدد (درمیانے اور اُبلے ہوئے
  • چنے کی دال آدھے سے ایک کپ
  • تندوری روٹی بنانے کا پیڑا ایک عدد
  • بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
  • گھی دو کھانے کے چمچ
  • تیل ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • :چٹنی کے لیے
  • پیاز تین سے چار عدد
  • املی کا گاڑھا رس آدھا کپ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  • چینی آدھا چائے کا چمچ
  • ہری مرچ حسب ضرورت

  1. پہلے چنے کی دال اور آلوؤں کو الگ الگ اُبال لیں اور دال کا پانی نکال کر الگ رکھ دیں۔

  2. اب روٹی پیڑا کو رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

  3. پھر اسے چنے کی دال کے نکلے ہوئے پانی میں بھگو دیں۔

  4. پھر بلینڈر میں بھیگا ہوا روٹی پیڑا، بیکنگ سوڈا، نمک، گھی، تیل اور اُبلے آلوؤں کو بلینڈ کر لیں۔

  5. اب اسے میدے میں ڈال کر پھینٹیں، یہاں تک کہ وہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔

  6. پھر اسے ڈھک کر الگ رکھ دیں۔

  7. قیمہ بالز کے لیے: پہلے تیل گرم کرکے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی، ہری مرچ کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے۔

  8. اب اس میں پیاز ڈال کر بھونیں اور میش کی ہوئی دال شامل کرکے مکس کریں اور الگ رکھ دیں۔

  9. آخر میں اس میں گرم مصالحہ اور کٹا ہرا دھنیا، پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بیڑے بنالیں۔

  10. اب ہاتھ پر تیل لگا کر تیار قیمے کے بالز بناکر فرائی کر لیں۔

  11. پھر اسے چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

  12. چٹنی کے لیے: پیاز کاٹ کر ان میں املی کا گاڑھا رس، نمک، کُٹی لال مرچ، چینی اور ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔

Related Recipes & Cooking Videos

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Chana Puri چنا پوری recipe:

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping