چکن بریسٹ کو اِسٹرپس میں کاٹ کر اُن میں تیل، لہسن کے جوئے، تھائم، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی اور لیموں کا رس شامل کرکے میری نیٹ کرلیں۔
پھر اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر تین سے چار منٹ کے لیے رکھ دیں۔
پھر تین سے چار منٹ بعد چکن کو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں مکھن اور تیل شامل کرکے پیاز شامل کردیں۔
جب پیاز نرم ہوجائے تو اس میں ٹماٹر، ہری مرچ، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے مکس کرلیں۔
پھر اس میں پی نٹ بٹر اور چکن کی یخنی شامل کر دیں۔
جب یخنی گرم ہو جائے تو اس میں چاول شامل کر دیں۔
جب چاول پھول کر اوپر آنے لگے تو اوون کی روسٹ کی ہوئی چکن اس میں شامل کرکے مکس کریں اور آٹھ سے دس منٹ کا دَم دیں اور نکال کر گرم گرم سرو کریں۔
Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.