Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Urdu Recipes >> Roti, Naan, Bread, Paratha Urdu Recipes > چکن پراٹھے Chicken Parathay

چکن پراٹھے Chicken Parathay

چکن پراٹھے Chicken Parathay
Prep Time
10 Mins
Cook Time

20 - 25 Mins
Serves

3
is tasty recipe and best for breakfast. Serve these delicious parathay with chutney and raita.
Viewed: 7778
Source:  Dalda Ka Dastarkhwan
8 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • چکن آدھا کلو (ہڈی کے بغیر بوٹی کروا لیں)
  • آٹا تین پیالی (ذرا سا نمک ڈال کر سخت آٹا گوندھ لیں)
  • کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • پیاز دو ڈلی (آمیلٹ کی پیاز کی طرح کٹی ہوئی)
  • ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
  • پودینہ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)
  • ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • لیموں دو عدد
  • میدہ ایک کھانے کا چمچ (ذرا سے پانی میں گھول لیں)
  • پانی ایک پیالی (چکن بوٹی ابالنے کیلئے)
  • تیز پات دو عدد
  • لہسن کے جوئے دو عدد
  • کالی مرچ ثابت دو عدد
  • نمک تھوڑا سا
  • ڈالڈا کوکنگ آئل حسبِ ضرورت

  • چکن بوٹی میں ابالنے والے اجزاء ڈال کر ابال لیں۔
    اس طریقے سے ابالنے کے بعد چکن کی بساند ختم ہو جاتی ہے۔
    جب گَل جائے تو نکال کر باریک پیس لیں۔
    پھر پودینہ، ہرا دھنیا، ہر ی مرچ، پیاز، کالی مرچ ملاکر اچھی طرح گوندھ لیں تاکہ سب چیزیں یک جان ہو جائیں۔
    پھر نمک اور لیموں کا رس ملا ملیں۔ توا گرم کریں۔
    دو دو پیڑے بنائیں۔
    ایک پیڑے کو روٹی کی طرح بیل کر تیار کیا ہوا چکن کا پیسٹ پھیلا کر ڈال دیں۔
    اطراف میں چاروں طرف ذرا ذرا سا میدہ لگائیں۔
    دوسری روٹی بیل کر اس کے اوپر رکھ کر کناروں کو دبا دبا کر بند کر دیں۔
    پھر توے کے اوپر ڈال کر روٹی کی طرح سینک لیں۔
    جب سک جائے تو لکڑی کے چمچ سے ڈالڈا کوکنگ آئل لگا لیں مزیدار چکن پراٹھے تیار ہیں۔
    ہری مرچ کی چٹنی، دہی کے رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
    لکڑی کے چمچ کے ساتھ تیل یا گھی لگانے سے پراٹھا نرم رہتا ہے۔

  • Related Recipes & Cooking Videos

    Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

    Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

    Name:
    Email:

     
    Submit your comments

    Comments posted by users for چکن پراٹھے Chicken Parathay recipe:

    1. like

      on Oct 16 2012 9:47AM Report Abuse NASIR

    Featured Brands


    Payment Methods
    Secure Online Shopping